گوجرخان، عملہ صفائی کی نااہلی ، پورا شہر گندگی کے ڈھیروں میں تبدیل
گوجرخان (تحصیل رپورٹر)گوجرخان عملہ صفائی کی نااہلی کے باعث پورا شہر گندگی کے ڈھیروں میں تبدیل صفائی کے ناقص نظام کے باعث نواحی آبادیاں گندگی اور کوڑے کرکٹ کے ڈھیروں سے بھری پڑی ہیں خاکروب کئی کئی روز نواحی آبادیوں کا رخ نہیں کرتے اصلاح احوال کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق گوجرخان شہر میں صفائی کی ابتر صورتحال گلی محلوں میں جگہ جگہ کوڑے کرکٹ کے ڈھیر پڑے ہیں جس کے باعث بدبو اور تعفن پھیلا ہوا ہے نالوں کی صفائی نہ ہونے کے باعث گندا پانی سڑکوں پر پھیلنے سے راہگیروں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ہاؤسنگ سکیم نمبر1فلٹریشن پلانٹ کے سامنے سیوریج لائن کئی روز سے بند پڑی ہے جس کے باعث گٹروں کا گندا پانی سڑکوں پر جمع ہے ارد گرد کے دوکانداروں کا بدبو اور تعفن کے باعث برا حال ہے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اب عید میلاد کے حوالے سے شہر بھر کو خوبصورتی کے ساتھ سجایا جارہا ہے اور سڑکوں پر کوڑے کرکٹ کے ڈھیروں سے یہ ساری خوبصورتی ماند پڑ جائے گی گوجرخان میں صفائی کا نظام کو بہتر بنایا جائے۔