مری کے تاجروں کیخلاف سیاسی مقدمات ختم کیے جائیں،جاوید اقبال ستی

مری کے تاجروں کیخلاف سیاسی مقدمات ختم کیے جائیں،جاوید اقبال ستی

  

کو ٹلی ستیاں ( تحصیل رپو رٹر )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جناب جاوید اقبال ستی نے حکومت پنجاب سے اور مری کے منتخب نمائندگان اسمبلی سے مطالبہ کیاہے کہ مری کے تاجروں کے خلاف سیاسی مقدمات کو فوری ظور پر ختم کر کے کاروباری ماحول پر تاجروں کے اعتماد کو بحال کیا جائے۔ جاوید اقبال ستی نے کہا کہ تجارت اور تاجر ملک کی معشیت میں ریڑکی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور حکومت پنجاب کواپنی ہی ریڑ کی ہڈی کو زخمی نہیں کرنا چائیے انہوں نے مزید کہا کہ مری سے منتخب ہونے والے ممبران اسمبلی نہ تو ٹیکس دیتے ہیں اورنہ ہی کبھی انہوں نے اپنے ٹیکس گوشوارے عوام کے سامنے پیش کئے ہیں الٹا ٹیکس دینے والوں کو حراساں کر کے لوگوں سے سیاسی انتقام لے رہے ہیں جاوید اقبال ستی نے حکومت سے اور نمائندگان اسمبلی سے مطالبہ کیا ہے کہ مری کے تاجروں کے خلاف سیاسی اور انتقامی بنیاد پر بنائے گئے مقدمات فوری طور پر ختم کریں ۔ورنہ ہم تاجروں کے ساتھ مل کر آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کریں گے جو لڑکھڑاتی ہوئی حکومت کے لئے ایک مشکل صورت حال ہو گی انہوں نے وزیراعلی پنجاب سے مطالبہ کیا کہ مختلف قسم کی اتھارٹیوں کے نام پر اعوام کو نہ کچلا جائے اور نمائندگان اسمبلی کو ہدایات کی جائے کہ وہ ٹیکس گوشوارے عوام کے سامنے پیش کریں تاکہ پتہ چل سکے کہ کون ٹیکس دے رہا ہے اور کون ٹیکس کھا رہا ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -