سانحہ راجہ بازار،بعد میں گرفتار ملزم کاچالان آئندہ پیشی پر طلب

سانحہ راجہ بازار،بعد میں گرفتار ملزم کاچالان آئندہ پیشی پر طلب

  

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ راجہ بازار میں بعد میں گرفتار ہونے والے ملزم کا چالان آئندہ تاریخ پیشی پر طلب کرلیا، گزشتہ روز عدالت نے سانحہ راجہ بازار میں ملوث ملزم ضمیر حسین کیس کی سماعت شروع کی تو بتایا گیا کہ ملزم کا چالان ابھی تک پولیس نے جمع نہی کرایا عدالت نے کیس کی سماعت 14روز تک کیلئے ملتوی کرتے ہوئے تفتیشی آفیسر آفیسر کو ہدایات دیں کہ آئندہ تاریخ پیشی پر ہر صورت چالان پیش کیا جائے، ملزم سانحہ راجہ بازر میں ملوث تھا جس اشتہاری قرار دے دیا گیا جس کو پولیس نے بعد میں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا تھا، ملزم کے خلاف تھانہ گنج منڈی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -