بلدیاتی اداروں کی فعالیت سے جمہوریت مضبوط ہوگی‘ آصف رفیق رجوانہ
ملتان ( سپیشل رپورٹر ) گورنر پنجاب کے صاحبزادے وامیدوار این اے 149 ملتان ملک آصف رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ بلدیاتی اداروں کو فعال بنانے سے جمہوریت مضبوط ہو گی، مقامی حکومتوں کی قیادت سے قومی قیادت ابھرے گی، پانامہ لیکس کا ڈرامہ تحریک انصاف کو لے ڈوبے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے، عوام کو بنیادی مسائل کا حل (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )
حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 149 اور پی پی 194 کے مسلم لیگی عمائدین سے ملاقات کے موقع پر کیا اس موقع پر مسلم لیگی رہنما کوثر علی شاہ اور سٹی نائب صدر محمد انعام اللہ شیخ کے علاوہ ملک اعجاز احمد رجوانہ، غلام محی الدین سومرو، عرفان الحق حقانی، سرفراز اوبھایا، شیخ رفیق، اکرم رحمانی، چوہدری مرتضیٰ، ملک صبغت ترک، حاجی اکرم، اسلم رحمانی، اعجاز شاہ بخاری، مہر ادریس جٹ شامل ہیں۔
آصف رفیق