سی سی پی نے کمپی ٹیشن قوانین کی رضا کارانہ تعمیل پر گا ئیڈ نس آن کمپی ٹیشنکمپلائنس جاری کر دیں
اسلام آباد(پ ر)کمپی ٹیشن میشن آف پاکستان نے کمپیٹیشن کے عالمی دن کے موقع پرکمپیٹیشن ایکٹ 2010 کی رضا کارانہ تعمیل کو عام فہم زبان میں سمجھنے کے لیے گائیڈ لائنز ( گا ئیڈ ینس آن کمپیٹیشن کمپلائنس جاری کر دی ہیں۔گا ئیڈ ینس کا مقصد کمپیٹیشن قانون پر رضاکارانہ تعمیل کا ایک جامع پروگرام فراہم کرناہے، تا کہ کاروباری ادارے اور دوسرے سٹیک ہولڈرز کمپیٹیشن ایکٹ کی خلاف ورزیوں سے بچ سکیں اور ملک میں کمپیٹیشن کلچر فروغ پا سکے۔ گا ئیڈ ینس کے ابتدائی حصے میں کمپیٹیشن ایکٹ 2010 کے اہم سیکشنز کی آسان مثالو ں سے وضاحت کی گئی ہے تا کہ سٹیک ہولڈرز اس کو آسانی سے سمجھ سکیں۔گا ئیڈ ینس کے دوسرے حصے میں کمپیٹیشن کمپلائنس پروگرام کو شروع کرنے اور آگے بڑھانے کے متعد د مرحلوں کو سمجھا یا گیا ہے۔اور آخری حصے میں چیک لسٹ دی گئی ہے جس میں کمپیٹیشن قانون کے تحت ممنوعہ اور غیر ممنوعہ کاروباری سرگرمیوں کو واضح کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں کمپیٹیشن ایکٹ کی چیدہ چیدہ شقیں اور سی سی پی میں شکایت درج کرنے کا طریقہ بیان کیا گیا ہے۔ا س گا ئیڈ ینس پر عمل درآمد کے لیے پہلے مر حلے میں سی سی پی چیمبرز آف کامرس کے نامزد کردہ فوکل پرسنز کو ٹریننگ دے گا جو کہ تعمیل کے سلسلے میں کاروباری اداروں کی اعانت کریں گے۔دوسرے مر حلے میں حکومتی اداروں ، ریگو لیٹری اداروں اور دیگر سٹیک ہولڈرز کو ٹریننگ دی جائے گی۔گا ئیڈ ینس سی سی پی کی ویب سائیٹ اور آ ج کے اخبارات میں شائع شدہ اشتہارات میں دیے گئے کیو آر کوڈ کی مدد سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہیں۔