نیشنل کونسل ہومیو پیتھی کے سالانہ نتائج کااعلان،گوجرخان کے طلباء کی نمایاں پوزیشنیں

نیشنل کونسل ہومیو پیتھی کے سالانہ نتائج کااعلان،گوجرخان کے طلباء کی نمایاں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گوجرخان (تحصیل رپورٹر) نیشنل کونسل برائے ہومیو پیتھی پاکستان نے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا ۔ نیشنل کونسل برائے ہومیو پیتھی حکومت پاکستان نے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا جس میں کمال ہومیو پیتھک گوجرخان DHMS سالانہ امتحانات میں فرسٹ اےئر میں محمد جواد اول، ظہیر عباس اور سائرہ طارق دوئم جبکہ فوزیہ مصطفےٰ نے سوئم پوزیشن حاصل کی۔ سیکنڈ اےئر میں مریم لاثانی اول، محمد ادریس دوئم اور نازش سجاد نے سوئم پوزیشن حاصل کی، تھرڈ اےئر میں زارا ارشد اعوان نے اول، شمسہ سہیل نے دوئم اور مریم بی بی نے سوئم پوزیشن حاصل کی۔ سال چہارم میں عامر اقبال اول مہک علی نے دوئم اور نسرین نعیم نے سوئم پوزیشن حاصل کی۔ کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر خالد جاوید قریشی اور سٹاف نے تمام پوزیشن ہولڈرز کو مبارکباد پیش کی کمال ہومیو پیتھک میڈیکل کے طلبہ و طالبات کی سالانہ امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے پر تحصیل گوجرخان کی سیاسی و سماجی اور علمی شخصیات نے کالج انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی بھرپور کاوشوں کا ثمر ہے