ووٹ قومی امانت ‘ کم ٹرن آؤٹ لمحہ فکریہ ‘ قومی ووٹر ڈے پر سیمینار ز ‘ ریلیاں

ووٹ قومی امانت ‘ کم ٹرن آؤٹ لمحہ فکریہ ‘ قومی ووٹر ڈے پر سیمینار ز ‘ ریلیاں

  

مظفر گڑھ ‘ کوٹ ادو ‘ وہاڑی ‘ خانیوال ‘ بہاولپور ‘ لودھراں ‘ رحیم یار خان ‘ ڈیرہ غازی خان ‘ راجن پور ‘ فتح پور ( نمائندگان ) نیشنل ووٹر ڈے کے موقع پر مختلف شہروں میں سیمینارز کا انعقاد کیا گیا اور ریلیاں نکالی گئیں ‘ سیمینارز میں مقررین نے ووٹ کے استعمال کی اہمیت بارے شعور آگاہی دی ۔ اس سلسلے میں مظفر گڑھ ‘ کوٹ ادو سے سٹی رپورٹر‘ نمائندہ پاکستان ‘ تحصیل رپورٹر کے مطابق ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ ڈالنا محض ایک ضرورت ہی نہیں بلکہ یہ ہر شہری کا فرض ہے کہ وہ اپنے ووٹ کے ذریعے بہترین امیدوار کا انتخاب کرے، جو عوام کے مسائل کو حل کرسکے جس سے ملک و قوم کا فائدہ ہو، انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان کے مطابق خواتین ، مردوں، نوجوانوں ، معذور افراد ، خواجہ سراء اور اقلیتوں سب کو ووٹ ڈالنے کا برابر حق ہے ، اب یہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ عوام میں اس بات کا شعور بیدار کریں کہ وہ انتخابات سے قبل اپنے ووٹ کا اندراج کرائیں اور انتخابات کے دوران اس کا صحیح استعمال کریں،اس موقع پر پروفیسر افتخار ہاشمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ووٹ قوم کی امانت ہے تو اس کے صحیح استعمال نہ کرنا ایک خیانت ہے انتخابات کے دوران ووٹ ڈالنے کی شرح کم رہنا لمحہ فکریہ ہے ، سیمینار سے رانا وقار ایڈووکیٹ ، منزہ رباب، کلیم اللہ ، شاہانہ شانی، ڈی ڈی او تعلیم مختیار حسین نے بھی خطاب کیا اور ووٹ کی اہمیت پر روشنی ڈالی، سیمینار میں ٹی ایم اے شیخ اشتیاق، ڈی ڈی او سوشل ویلفیئر اظہر یوسف، حافظ اکبر نقاش ، مسز اقبال ، تنویر شہزادسمیت سیاسی ، سماجی تنظیموں ،سول سوسائٹی کے نمائندگان ، وکلاء اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ خانیوال سے بیورو نیوز ‘ نمائندہ پاکستان کے مطابق ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر خانیوال کے زیر اہتمام "نیشنل ووٹر ز ڈے "کے حوالہ سے ضلع کونسل ہال میں ایک سیمینار منعقد کیا گیا ۔ سیمینار کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر خانیوال لیاقت علی کلہوڑو اور مہمان اعزاز ایم پی اے چوہدری فضل الرحمن تھے اس موقع پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر چوہدری منور حسین گھمن ای ڈی او زراعت رانا احمد منیر ڈی او لائیو سٹاک ڈاکٹر مشتاق احمد ڈی ای او ایلیمنٹری کستورا جی شاد ، محکمہ تعلیم کے ہیڈ ماسٹرز اور دیگر ضلعی سرکار ی سربراہان سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر لیاقت علی کلہوڑو نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ دینا محض ایک ضرورت نہیں بلکہ ہر شہری کا اولین فرض ہے‘ ایم پی اے چوہدری فضل الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے ووٹ کی اہمیت اور اندراج پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ووٹ کے اندراج کے علاوہ الیکشن کے دن ووٹرز کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں ووٹ ڈالنے پر زور دیا بالخصوص خواتین اور نوجوان طبقہ کے ووٹ کے اندراج کو یقینی بنانے کے اقدامات کو احسن اقدام قرار دیا۔سیمینار کے اختتام پر ضلع کونسل ہال سے ڈی سی او آفس کمپلکس تک آگاہی واک بھی کی گئی۔ وہاڑی سے بیورو رپورٹ ‘ نامہ نگار کے مطابق ضلعی الیکشن آفس وہاڑی کی طر ف سے قومی ووٹر ڈے کے مو قع پر ضلع کونسل ہال وہا ڑی میں سیمینا ر کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر عمر سعید ملک تھے سیمینا ر میں زند گی سے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شر کت کی سیمینا ر سے خطا ب کر تے ہو ئے ڈی پی او عمر سعید ملک نے کہا کہ کہ جمہو ریت میں ووٹ کی اہمیت بہت زیا دہ ہے اور ووٹ ایک مقد س اما نت ہے عوام کا اپنے ووٹ کی اہمیت سے آگا ہ ہو نا نہا یت ضروری ہے ۔ایم پی اے شمیلہ اسلم نے کہا کہ ضلع وہا ڑی میں خصو صی طور پر خواتین کے ووٹ کے اند راج کی اشد ضر ورت ہے کیونکہ ابھی تک تقریبا 2لاکھ خو اتین کے ووٹ کا اندراج ہونا با قی ہیں۔ تقر یب سے خطاب کر تے ہو ئے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر عا مر جا وید نے کہا کہ الیکشن کمشن آفس پا کستان نے 2013 ؁ء میں کمپیوٹرائزڈ ووٹ رجسٹریشن کا اند راج شروع کیا ہے اس وقت ضلع وہا ڑی میں 15لاکھ ووٹر رجسٹرڈ ہیں جن میں 9لاکھ مر د ووٹر اور 6لاکھ خو اتین ووٹررجسٹرڈ ہیں اور 2لاکھ خو اتین ضلع وہا ڑی میں ووٹ کے اندراج جیسے آئینی حق سے تاحال محروم ہیں۔سیمینا ر سے خطا ب کر تے ہو ئے پیر غلام محی الد ین چشتی نے کہا کہ ووٹ جمہو ریت کا حسن ہے اسلام نے بھی جمہو ریت کو اہمیت دی ہے اور مشاورت کا درس دیا ہے چوہد ری زاہد اقبال نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ عوام ووٹ کی طا قت سے مقامی سطح سے لے کر قو می سطح تک اپنے نما ئند ؤں کا انتخا ب کر تے ہیں اس لیے شنا ختی کا رڈ رکھنے والے ہر فر د کا ووٹ بننا نہا یت ضر وری ہے سیمینا ر سے صبو حی حسن ، نو شین ملک ، البرٹ پطرس، عمران جا وید ،صا ئمہ بتول، صبا قند یل ، صیام سرور اور دیگر نے بھی خطاب کیا سیمینا ر کے اختتام پر ووٹ کی اہمیت اجا گر کر نے کے لیے ایک واک کی گئی شرکا ء نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ بہاولپور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اشفاق احمد خان نے کہا ہے کہ ووٹ ایک امانت ہے اس کا بروقت اندراج اوردرست استعمال قومی فریضہ ہے جبکہ ووٹ کا حق استعمال کر کے جمہوریت کو بھی مستحکم بنانے میں کردار ادا کیا جاسکتا ہے۔وہ الیکشن کمیشن آف پاکستان بہاول پور کے زیر اہتمام گورنمنٹ ماڈل صادق ڈین ہائی سکول میں ووٹر کے قومی دن کے موقع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمد سلیم شہزاد، سماجی رہنما جمشید کریم خان، ڈی ایس پی سٹی محمد فیاض، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفےئر محمد اشتیاق، پرنسپل ادارہ چودھری محمد نسیم، خواتین کی نمائندہ کوثرپروین، سماجی تنظیموں کے عہدیداران، سرکاری افسران ، سول سوسائٹی کے نمائندگان ، خواتین اور طلبہ و طالبات موجود تھے۔ لودھراں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر چو ہدری محمد افضل نے کہا ہے کہ جمہوری کے ا حسن ارتقاء کے لئے ووٹرز کی شعوری تر بیت نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے یہ بات آج یہاں ضلع کونسل میں نیشنل ووٹرز ڈے کے حوا لے سے منعقدہ سیمینار سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہی۔ سیمینار کے مہمان خصو صی رحیم طلب ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن تھے۔ رحیم یار خان سے بیورو نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ووٹرز او رووٹ کی اہمیت اجاگر کرنے کے لئے عوامی سطح پر بھر پور آگہی مہم چلانے کا آغاز کیا ہے جس کے تحت ہر سال7دسمبر کو قومی سطح پر ووٹرز ڈے منایا جاتا ہے جس کے تحت ضلعی الیکشن آفس کے زیر اہتمام ضلع کونسل ہال میں ووٹرز ڈے کے موقع پر آگہی سیمینار کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ای ڈی او فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری طالب حسین رندھاوا تھے جبکہ تقریب میں رکن صوبائی اسمبلی سردار محمد نواز خان رند، ضلعی صدر مسلم لیگ(ن) میاں خالد شاہین، ای ڈی او زراعت ظفر یاب حیدر، سابق ایم پی اے انجینئر جاوید اکبر ڈھلوں، صدر ڈسٹرکٹ بارسلیم اللہ جتوئی، جنرل سیکرٹر ی بار سید صہیب شاہ، ای ڈی او ایجوکیشن رانا محمد اظہر،شیر محمد چنہ، رانا راحیل احمد خان، ریاض نوری، میاں اکرام الحق، ملک عابد فیروز، ضلعی سوشل ویلفیئر آفیسر صفدر حسین وڑائچ، انچارج سپیشل برانچ رانا محمد ظفر سمیت دیگر مختلف سیاسی، مذہبی و کاروباری تنظیموں کے علاوہ مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات و خواتین نے شرکت کی۔ ڈیرہ غازی خان سے نمائندہ خصوصی کے مطابق مشن ڈیرہ غازیخان کے زیر اہتمام ووٹرز کے قومی دن کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد کیاگیا. ضلع کونسل ہال میں منعقدہ آگاہی سیمینار سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ آفیسر کوآرڈینیشن میاں اقبال مظہر نے کہاکہ ووٹ قومی امانت ہے جسے بہتر نمائندوں کے چناؤ کیلئے درست طریقے سے استعمال کیا جائے . قومی شناختی کارڈ کے حصول اور ووٹ کے اندراج کیلئے ذاتی دلچسپی لی جائے . ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اصغر علی ڈاہا نے کہاکہ ضلعی سطح پر ڈسٹرکٹ ووٹرز ایجوکیشن کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ سیمینار سے پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج آف کامرس پروفیسر سجاد حسین ، عطا الرحمن ، انجم حسین ،چیف ایگزیکٹو العصر ترقیاتی تنظیم سید سجاد حسین نقوی ، الیکشن آفیسر ستار سردار ، طیبہ عزیز ، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر جمعہ خان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے ووٹ کی اہمیت پر روشنی ڈالی . دریں اثنا ضلع کونسل ہال سے بمبے ہوٹل چوک تک آگاہی واک کاانعقاد کیاگیا اس موقع پر پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے . تقاریب میں ڈسٹرکٹ آفیسر کوآپریٹو ارشاد احمد ، ڈی ڈی او سوشل ویلفیئر محمد ابراہیم ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمداکرم ، سلیم الیاس سمیت مختلف محکمو ں اور سول سوسائٹی کے نمائندے موجود تھے ۔ راجن پور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر ‘ تحصیل رپورٹر ‘ نمائندہ پاکستان ‘ نامہ نگار کے مطابق آپ کے علاقے کی ترقی آپ کی ووٹ سے ہے ،اپنے ووٹ کو اپنی آواز بنائیں،سیاست دان سیاست کو خدمت سمجھ کر کریں، ووٹ کی پرچی علاقے میں ترقی اور تبدیلی لا سکتی ہے ان خیالات کاا ظہارڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری محمد اسلم نے ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن/آگاہی زیر اہتمام منعقدہ نیشنل ووٹرز ایجوکیشن ڈے کے حوالے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجن پور چوہدری محمد اسلم نے کہا کہ ووٹ ایک امانت ہے مرد و خواتین تر قی کے اس دھارے میں شامل ہوں،جس طرح مرد و عورت دونوں کو تعلیم حاصل کرنے کا حکم ہے اسی طرح ووٹ کا بھی حق ہے اسلام میں مشاورت کی اجازت ہے اور مشاورت کرنی چاہیے۔ فتح پور سے سٹی رپورٹرکے مطابق ملک میں آزادانہ ، غیر جانبدارانہ اور منصفانہ الیکشن کا انعقاد الیکشن کمیشن کی اولین ذمہ داری ہے جس کے حصول کے لئے ووٹر ز کی بھر پور شمو لیت اور الیکٹرول سٹیک ہو لڈرز کا تعاون کلیدی اہمیت کا حا مل ہے جس کے لئے رائے عامہ کی شعوری بیداری کے سلسلہ میں آگا ہی مہم جا ری ہے یہ با ت ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ملک جا وید اقبال نے نیشنل ووٹر ڈے کے موقع پر منعقدہ سیمینار سے خطا ب کرتے ہو ئے کہی ۔ سیمینا رسے الیکشن آفیسر ملک اللہ وسایا ، نزہت یا سمین ایڈووکیٹ ،مہر محمد طفیل کلا سرہ ، فرید اللہ چوہدری ، محمد عمران ، ملک محمد یو نس کنجال ، زاہد واندر نے خطا ب کر تے ہو ئے شنا ختی کا ر ڈ کے حصول ، ووٹ کے اندراج ، حق رائے دہی کے استعما ل کے لئے ووٹ کی اہمیت اور ٹرن آؤٹ کی کمی بیشی کی اہمیت اور جمہو ریت پر اس کے اثرات کے با رے میں آگا ہی دیتے ہو ئے کہا کہ سرکا ری اداروں اور معاشرے کے تمام طبقات کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ ووٹر ز کو حق رائے دہی کے استعما ل کی اہمیت سے بھر پو ر آگا ہی دی جا ئے۔ دریں اثناء نیشنل ووٹر ڈے کے مو قع پر سما جی شعور کی بیداری کے لئے واک ٹی ایم اے آفس سے نکا لی گئی جس کی قیا دت ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ملک جا وید اقبال نے کی جس میں غیر سرکا ری تنظیمو ں کے مہر محمد طفیل ، مہر محمد زبیر ، الیکشن آفیسر ملک اللہ وسایا ، ملک قمر الزما ن کے علا وہ مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -