ممبرا ن میو نسپل کمیٹی کو ٹلی ستیا ں کا ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتا ل کے تبا دلے کا مطا لبہ

ممبرا ن میو نسپل کمیٹی کو ٹلی ستیا ں کا ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتا ل کے تبا دلے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کو ٹلی ستیاں ( تحصیل رپو رٹر )ممبرا ن میو نسپل کمیٹی کو ٹلی ستیا ں کا ایم ایس تحصیل ہیڈ کو اٹر ہسپتا ل کے تبا دلے کا مطا لبہ ،پنجا ب حکو مت کی طرف سے ہر طرح کی سہو لیا ت کی فرا ہمی کے با وجو د نا قص ایڈمنسٹریشن کے با عث عوام کو صحت کی سہو لت کی عدم فراہمی پر سخت بر ہمی کا اظہا ر ،ممبرا ن میو نسپل کمیٹی کو ٹلی ستیا ں کی مشترکہ پریس کا نفرنس تفصیلا ت کیمطا بق ممبرا ن میو نسپل کمیٹی کو ٹلی ستیاں الطا ف ستی ایڈووکیٹ ،شا ہد اقبال ستی ایڈووکیٹ ، سرفرا ز احمد دا نش ، خضر محمو د ستی ،آفتا ب احمد ستی ، یا مین ستی ، مصطفی ستی ،رفیق ستی ، صدا قت ستی ،ودیگر نے مشترکہ پریس کا نفرنس میں صو با ئی وزیر راجہ اشفا ق سرور ، اور ای ڈی او ہیلتھ سے مطا لبہ کیا کہ ایم ایس تحصیل ہیڈ کو اٹر ہسپتا ل کو فو ری تبدیل کیا جا ئے ممبرا ن میو نسپل کمیٹی کا کہنا تھا کہ وہ عرصہ سا ت ما ہ سے عوام کو صحت کی بہترسہولیا ت کی فرا ہمی کے لیے کو شا ں ہیں جس کے لیے صو با ئی وزیر را جہ اشفا ق سرور کو تحصیل ہیڈ کو اٹر ہسپتا ل کو ٹلی ستیاں کے متعد د مسائل با رے اگا ہ کیا تھا جس پر ہم انکے مشکو ر ہیں کہ انہوں نے نو ٹس لیتے ہو ئے ای دی او ہیلتھ کو ہدا ئت کی کہ وہ کو ٹلی ستیاں میں خو د جا کر مسائل کا جا ئزہ لیں جس کے لیے آج اسسٹنٹ کمشنر آفس کو ٹلی ستیاں میں منعقدہ میٹنگ میں بھی ہم تما م ممبرا ن اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ تما م تر مسا ئل کا حل ایم ایس تحصیل ہیڈ کو اٹر ہسپتا ل کا تبا دلہ کیونکہ سٹا ف کیساتھ سخت رویے اور ڈا کٹر ز کو بے جا تنگ کر نے پر متعد د ڈا کٹر ز ٹرا نسفر کروانے پر مجبو ر ہو جا تے ہیں جس سے تحصیل ہیڈ کو اٹر ہسپتا ل کو ٹلی ستیاں میں متعدد مسائل جنم لیتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے جو بھی اقدا م اٹھا یا عوامی مفا د میں اٹھا یا ہمیں عوام نے اسی کا م کے لیے منتخب کیا ہے جسے انجا م دینے کے لیے اپنا بھر پو ر کردا ر ادا کریں گے