ڈسپلن کی خلاف ورزی‘فنانس ڈیپارٹمنٹ کے آڈیٹرزکے گرد شکنجہ تیار
ملتان(نمائندہ خصوصی) اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب نے فنانس ڈیپارٹمنٹ میں ڈسپلن کی خلاف ورزی اور اعلیٰ افسران کو بلیک میل کرنے والے فنانس ڈیپارٹمنٹ کے سینئر آڈیٹرز کیخلاف کارروائی شروع کر دی ہے ابتدائی طور پر اے جی آفس لاہور کے دو دینئر آڈیٹرز ظفر کمبوہ اور خرم اسلام کو جبری ریٹائر کر کے انکوائری شروع کر دی جبکہ آفس ڈسپلن کی خلاف ورزی، اختیارات کے ناجائز استعمال میں ملوث 6 (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )
درجن سے زائد سینئر آڈیٹر کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کر دی ہے ملتان میں اپنی سروس کا زیادہ حصہ گزارنے والے طاہر بخاری اور نادر مگسی کو ضلع برد کر دیا دونوں آڈیٹرز نے لیہ اور ڈیرہ غازیخان میں جوائننگ رپورٹ پیش کر دی معلوم ہوا ہے کہ ظفر کمبوہ اور خرم اسلام اور درجنوں سینئر آڈیٹرز نے اے جی پنجاب کے احکامات کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہوئے الیکشن نتائج تسلیم کرنے سے انکار کر دیا اور اے آفس کو بند کرکے تالے لگا دیئے تھے 6 درجن سے زائد سینئر آڈیٹرز کی فہرستیں تیار کر لی گئیں جن میں ملتان سے تعلق رکھنے والے 6 آڈیٹرز کے نام بھی شامل ہیں اے جی آفس کیمطابق یہ آڈیٹرز بوگس بھرتی، اوور بلنگ، اختیارات کے ناجائز استعمال کے ذریعہ کروڑوں مالیت کے ناجائز اثاثہ جات بنا چکے ہیں ان آڈیٹرز کے اثاثہ جات کی تلاش کیلئے سپیشل برانچ کی خدمات حاصل کر لی گئیں معلوم ہوا ہے کروڑون روپے کی مبینہ کرپشن میں ملوث ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس ملتان کے سینئر آڈیٹر طاہر بخاری ، نادر مگسی، مدثر دریشک کی پذیرائی، شورومز کی تفصیلات اکٹھی کر لی گئیں ہیں اے جی آفس کے ذرائع کیمطابق 6 درجن سے زائد سینئر آڈیٹرز کیخلاف پیڈا ایکٹ کی کارروائی کی جائے گی جبکہ ناجائز اثاثہ جات بنانے والے آڈیٹرز کیخلاف کیسز نیب کو بھجوائے جائیں گے۔