داخلہ بھجوانے کی آخری تاریخ قریب‘ ناقص کارکردگی سے بچنے کیلئے اساتذہ ڈراپ طلبہ کی فیسیں جیب سے بھرنے پر آمادہ

داخلہ بھجوانے کی آخری تاریخ قریب‘ ناقص کارکردگی سے بچنے کیلئے اساتذہ ڈراپ ...

  

ملتان ( سٹاف رپورٹر )تعلیمی بورڈ میں نہم و دہم امتحانات کے لئے داخلے بھجوانے کی آخری تاریخ قریب آگئی ‘ کئی طلبہ ڈراپ ہو گئے ‘ اساتذہ ناقص کارکردگی کے الزام میں کارروائی سے بچنے (بقیہ نمبر61صفحہ12پر )

کے لئے طلبہ کی فیسیں اپنی جیب سے ادا کرنے پر آمادہ ہو گئے ‘ طلبہ کے والدین کی منتیں شروع کر دیں‘ بتایا گیا ہے کہ تعلیمی بورڈ کے تحت نہم و دہم کے امتحانات کے لئے سنگل فیس کے ساتھ داخلے بھجوانے کی آخری تاریخ 14دسمبر ہے مگر نہم میں فیل بیشتر طلبہ 2395روپے فیس ادا کرنے کی سکت نہ رکھنے کے باعث ڈراپ ہو گئے ہیں ‘ سکول اساتذہ کے رابطہ کرنے پرغریب والدین کہتے ہیں کہ اتنی فیس ادا کرنے کی ان میں سکت نہیں ہے ‘ ذرائع کے مطابق ڈراپ ہونے والے طلبہ کی تعداد 30فیصد ہے.

ڈراپ طلبہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -