ووٹ سے قوموں میں احساس ذمہ داری ابھرتا ہے،عاصم جاوید

ووٹ سے قوموں میں احساس ذمہ داری ابھرتا ہے،عاصم جاوید

  

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر عاصم جاوید ہاشمی نے بدھ کے روز بتایا کہ ووٹ کی اہمیت سب پر عیاں ہے۔اور ووٹ کا اندراج آل پاکستانی کے لیے لازم المضمون ہے۔کیونکہ ووٹ سے ہی قوموں میں احساس ذمہ داری ابھرتا ہے وہ الیکشن کمیشن چکوال کی طرف سے ووٹر ڈے کے موقع پر ضلع کونسل ہال میں الیکشن کمیشن چکوال کی طرف سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔سیمینار میں تمام مقررین نے ووٹ کی اہمیت پر زور دیا۔ جبکہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن سردار مظہر حسین نے کہا کہ تمام ضلع چکوال کے ایسے ووٹرز جنہوں نے اپنا نام ووٹر لسٹوں میں درج نہیں کرایا یہ قومی فریضہ ہے کہ وہ فور ی طور پر اپنا ووٹ ووٹر لسٹوں میں درج کرائیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چوآسیدنشاہ عشر اقبال ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملک الطاف بھی موجود تھے۔سردار مظہر حسین نے بتایا کہ اس بار 2لاکھ سے زائد ووٹر رجسٹرڈ ہیں۔انشاء اللہ آئندہ یونین کونسل ڈھرنال اور دولہل میں بھی خواتین اپنا ووٹ کاسٹ کرینگی۔جن دیگر مقررین نے خطاب کیا ان میں فاطمہ احمد،انصر یاسمین،عتیق الرسول،گل نصرین،شوکت محمود شامل ہیں۔سیمینار میں طے پایا کہ منتخب کونسلرز این جی اوز ضلع چکوال میں ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کرینگی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -