پی ٹی آئی اور عوامی مسلم لیگ کی جھوٹی سیاست کا جنازہ سپریم کورٹ سے نکلے گا :عابد شیر علی

پی ٹی آئی اور عوامی مسلم لیگ کی جھوٹی سیاست کا جنازہ سپریم کورٹ سے نکلے گا ...

  

ا سلام آباد(آن لائن)وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور شیخ رشید کی جھوٹی سیاست کا جنازہ سپریم کورٹ سے نکلے گا،مشرف دور میں بھی شیخ رشید نے بہت زور لگایا تھا مگر عدالت میں کچھ ثابت نہیں کرسکا۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف جھوٹ کی بنیاد پر سیاست کر رہی ہے ،یہ جنگ سچائی اور باطل کے درمیان ہے، حق اور سچ کی فتح ہو گی ۔عدالت سمجھے گی کہ کیس میں جان نہیں تو اسی مرحلے پر ختم کر دے گی ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور شیخ رشید کے جھوٹ اور جھوٹی سیاست کا جنازہ سپریم کورٹ سے نکلے گا اور دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو گا۔ عدالت سے درخواست ہے کہ کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کی جائے ۔انہوں نے تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کاغذات لہرانے والوں کے ثبوت کہاں گئے ؟ عدالت پکار پکار کر ان ثبوتوں کے بارے میں کہہ رہی ہے مگر ابھی تک نہیں دیے گئے ۔ عمران خان نے پہلے حامد خان کو بدلا اور اب ایک ایسا وکیل کر لیا ہے جو پرویز مشرف کے ساتھ مل کر شیخ رشید نے مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور ہمارے خلاف عدالتوں میں جاتا رہا مگر تب بھی کچھ ثابت نہیں ہوا ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -