بھاری ٹیکس چوری میں ملوث سوپ فیکٹری‘ پیکجز فیکٹری پر چھاپہ’ ریکارڈ قبضہ میں لے لیا

بھاری ٹیکس چوری میں ملوث سوپ فیکٹری‘ پیکجز فیکٹری پر چھاپہ’ ریکارڈ قبضہ میں ...

  

ملتان (کرائم رپورٹر ) ڈائریکٹر آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو کی ٹیم نے ڈائریکٹر کیپٹن یاسر علی خان کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر عرفان خان اور ڈپٹی انسپکٹر عمران یوسف نے(بقیہ نمبر52صفحہ12پر )

جنوبی پنجاب کی سب بڑی سوپ فیکٹری اور پیکیجز فیکٹری جو کہ شاہراہ راشد بہاولپور روڈ پر موجود ہیں پر عمران یوسف ڈپٹی ڈائریکٹر کی سربراہی میں پولیس تھانہ ممتاز آباد اور اپنی انوسٹی گیشن ٹیم آئی آر او عبدالرؤف اور سینئر ریڈیٹرز مختار احمد محروی ، سردار حاجی ابرار اور انسپکٹر غضنفر صدیقی ، ربنواز بھٹی اور حاشر سعید کے علاوہ دیگر سٹاف کے ساتھ چھاپہ مارا حکام کواطلاع ملی تھی کہ مذکورہ سوپ فیکٹری اور پیکیجز فیکٹری بھاری ٹیکس چوری میں ملوث ہے لہذا چھاپہ مار کر ریکارڈ قبضہ میں لے لیا ہے ۔ تفتیش جاری ہے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -