سینیٹر سعید غنی کا سوشل سیکورٹی اسپتال لانڈھی کا دورہ

سینیٹر سعید غنی کا سوشل سیکورٹی اسپتال لانڈھی کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلی سندھ کے مشیر برائے محنت سینیٹر سعید غنی نے بدھ کو سوشل سیکورٹی اسپتال لانڈھی کا دورہ کیا اور مریضوں سے ان کے مسائل معلوم کیے ۔سینیٹر سعید غنی نے اسپتال کے مختلف شعبوں اور جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ بھی لیا ۔انہوں نے اسپتال میں صفائی ستھرائی پر اطمینان کا اظہار کیا ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری چاہتے ہیں کہ محنت کشوں کو سستا اور معیاری علاج فراہم کیا جائے۔ سندھ حکومت کی اولین ترجیحات میں سوشل سیکورٹی قوانین کو بہترین بنانا ہے۔ گزشتہ تین ماہ میں سوشل سیکورٹی ہسپتال لانڈھی میں کافی تبدیلی آئی ہے۔