فیروز آباد پولیس کی کارروائی ،2ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

فیروز آباد پولیس کی کارروائی ،2ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) فیروز آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث 2ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ ،مسروقہ موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کرلیا ہے ۔ایس ایچ او فیروز آباد کینسن ڈین کے مطابق پولیس پارٹی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمان شاہ زیب اور سلیم کو گرفتار کیا ۔ملزمان کے قبضے سے ایک پستول ،ایک آئی فون ،6سام سنگ موبائل فونز ،ایک ٹیبلٹ اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی ۔ملزمان کے خلاف مدعی ارشاد قریشی کی مدعیت میں 28نومبر 2016کو ڈکیتی کا مقدمہ درج تھا ۔شاہ زیب اور سلیم نے دوران تفتیش اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے ۔