امریکاکامیری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے لیے کشتیوں کاتحفہ

امریکاکامیری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے لیے کشتیوں کاتحفہ

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گزشتہ ہفتے شعبہ امریکی نمائندگان دفاع برائے پاکستان (ODRP)کے نمائندوں نے2زوڈئیک ہریکین (Zodiac Hurricane)کشتیاں پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کوتحفتا پیشکیں-ان کشتیوں کی مالیت 10لاکھ ڈالرسے زائدہے ۔پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی وزارت دفاع کے ماتحت ادارہ ہے،اس کاہیڈکوارٹرکراچی میں ہے اوریہ ادارہ پاکستان کے سمندروں میں ملکی اورعالمی قوانین کے نفاذکے فرائض انجام دیتاہے ۔امریکی حکومت کی جانب سے تحفے میں دی جانے والی یہ کشتیاں پی ایم ایس اے کے لیے مکران کے 650 میل طویل ساحل پرمنشیات کی اسمگلنگ روکنے میں انتہائی مددگارثابت ہوں گی ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -