محکمہ ایکسائز کی کارروائی30کلوگرام چرس برآمد

محکمہ ایکسائز کی کارروائی30کلوگرام چرس برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر ایکسائز و ٹیکیسش اور انسداد منشیات مکیش کمار چاولہ کی ہدایت پر سندھ کی سرحدوں پر منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے چیکنگ کو مزید سخت کردیا گیاہے جس کے نتیجے میں گذشتہ دنوں سندھ میں منشیات لانے کی کئی کوششوں کو ناکام بنادیا گیا ۔محکمہ ایکسائز کی ایک ٹیم نے خفیہ اطلاع ملنے پر ایکسائز افسران حسین بخش لاڑک اور سراج احمد سمیتو کی سربراہی میں سندھ پنجاب باڈر کمبوں شہید چیک پوسٹ پر ایک کار نمبر اے جے ایل 434 کی تلاشی کے دوران 30 کلو گرام چرس برآمد کرلی۔ محکمہ ایکسائز کی ٹیم نے ملزم غلام شیر پٹھان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ملزم نوشہرہ کے پی کے کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔ واردات میں استعمال ہونے والی کار کو بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔علاوہ ازیں صوبائی وزیر ایکسائز و ٹیکیسش اور انسداد منشیات مکیش کمار چاولہ نے سرحدی چیک پوسٹوں پر تعینات افسران کو ہدایت کی ہے کہ سرحدی چوکیوں پر چیکنگ کے عمل کو تیز کریں اور منشیات فروشوں کو کسی بھی قیمت پر سندھ میں داخل نہ ہونے دیں۔