شیر میدان میں کھڑا ہے ، بھگوڑے خان بھاگ رہے ہیں ،طلال چوہدری

شیر میدان میں کھڑا ہے ، بھگوڑے خان بھاگ رہے ہیں ،طلال چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد ( آن لائن ) مسلم لیگ ن کے رہنما ء طلال چوہدری نے کہا ہے کہ شیر آج پھر میدان میں کھڑا ہے، بھگوڑے خان بھاگ رہے ہیں ۔بدھ کے روز سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم کا دامن صاف ہے ،اب حساب عمران خان کا ہو گا ،ہم عدالت میں مقدمہ لڑ رہے ہیں ، نواز شریف کو اسی طرح کلین چٹ ملے گی جس طرح باقی مقدمات سے ملی ہے ۔انہوں نے کہا کہ شیر آج پھر میدان میں کھڑا ہے اور بھگوڑے عمران خان بھاگ رہے ہیں ، عمران خان آپ جتنا بھاگیں گے ہم بھاگنے نہیں دیں گے،عمران خان پہلے سیاسی میدان میں ہارے اور اب سپریم کورٹ سے بھاگ رہے ہیں ،عدالت سے مہلت وہ مانگتے ہیں جن کے پاس ثبوت نہیں ہوتے ۔انہوں نے کہا کہاں ہیں وہ ثبوت جو خان صاھب ہاتھ میں اٹھا کر لہرایا کرتے تھے؟ مخالفین کے پاس چوری یا کرپشن کا کوئی ثبوت موجود نہیں ، جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے ، تحریک انصاف اب کمیشن کی تشکیل سے بھاگنا چاہتی ہے لیکن ہم عمران خان کو کھینچ کر عدالت لائیں گے اور انہیں بھاگنے نہیں دیں گے، دسمبر میں عمران خان کی سیاست کا جنازہ بھی اٹھے گا۔
طلال چوہدری