متحد لندن کے بیانات ،پی ٹی آئی رہنماؤں کی پیمر ا حکام سے ملاقات

متحد لندن کے بیانات ،پی ٹی آئی رہنماؤں کی پیمر ا حکام سے ملاقات

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف نے ایم کیو ایم لندن کے رہنماؤں کے بیانات نشر کرنے پر پابندی عائد کرنے کے حوالے سے پیمرا حکام سے ملاقات کی ہے ۔تحریک انصاف کے رہنما خرم شیرزمان نے چیئرمین پیمرا کو واسع جلیل اور ندیم نصرت کے بیانات پر پابندی لگانے کے لیے خط ارسال کیا تھا ۔بدھ کو پیمرا حکام سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل اور خرم شیر زمان نے کہا کہ ہم نے کسی ٹی وی چینل کے خلاف نہیں پاکستان مخالف لوگوں کے خلاف کارروائی کی درخواست دائر کی ہے۔ہماری درخواست کو استعمال کرکے کسی چینل کے خلاف کاروائی کی مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم ان لوگوں کو نہیں دیکھنا چاہتی جو ملک کے خلاف بات کریں۔ہمارا صرف یہ مطالبہ ہے کہ پاکستان مخالف نعروں کے حامیوں پر پابندی عائد کی جائے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -