یوسی چیئرمین کو وکیل پیش نہ کرنے پر جرمانہ ‘ سماعت 19 دسمبر تک ملتوی

یوسی چیئرمین کو وکیل پیش نہ کرنے پر جرمانہ ‘ سماعت 19 دسمبر تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(خبر نگار خصوصی) جج الیکشن ٹربیونل ملتان نے یونین کونسل 59 ملتان کے چیئرمین اوروائس چیئرمین کی جانب سے وکیل پیش نہ کرنے پر 6 ہزارروپے جرمانہ کرتے ہوئے سماعت (بقیہ نمبر56صفحہ12پر )
19دسمبر تک ملتوی کرنے کا حکم دیاہے۔فاضل ٹربیونل میں پاکستان تحریک انصاف کے امید وار چیئر مین شیخ کامران احسان الہیٰ اور وائس چیئر مین شہباز قریشی نے غلط نتائج کے خلاف انتخابی عذر داری دائر کی تھی جس میں گزشتہ روز سماعت پر(ن)لیگ کے منتخب چیئر مین اختر عالم قریشی اور وائس چیئر مین بشارت علی قریشی اپنا وکیل پیش نہیں کر سکے جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا اورقراردیا کہ وہ تاخیری حربے استعمال کرکے انصاف کے راستے میں رکاٹیں کھڑی کرنا چاہتے ہیں جس کی انہیں اجازت نہیں دی سکتی۔ اس موقع پر عدالت نے اختر عالم قریشی اور بشارت علی قریشی کو ایک بار پھر جرمانہ ادا کر نے کا حکم دیاہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی عدالت مذکورہ چیئرمین اوروائس چیئرمین کو وکیل پیش نہ کرنے اورغیر حاضر رہنے پردو سماعتوں کے دوران 8ہزارروپے جرمانہ کر چکی ہے۔