میاں چنوں‘ تحریک انصاف نے ن لیگ بودلہ وائیں گروپ کی ایک اور وکٹ گرادی‘ دوبارہ گنتی میں ملک عبدالوحید کامیاب

میاں چنوں‘ تحریک انصاف نے ن لیگ بودلہ وائیں گروپ کی ایک اور وکٹ گرادی‘ ...

  

میاں چنوں ( نمائندہ پاکستان)تحریک انصاف نے مسلم لیگ(ن) بودلہ وائیں گروپ کی ایک اور وکٹ گرا دی،الیکشن ٹربیو نل کا فیصلہ دوبارہ گنتی میں ملک عبدالوحید جیت گئے جبکہ(بقیہ نمبر55صفحہ12پر )

مسلم لیگ(ن) گروپ کی امیدوار غزالہ شاہین ہار گئی تفصیل کے مطابق ملتان الیکشن ٹربیونل کے جج نذیر احمد عقیل نے ملک عبدالوحید کی دوبارہ گنتی کی رٹ پٹیشن کا فیصلہ کرتے ہوئے دوبارہ گنتی مکمل ہونے پر بلدیاتی الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدوار ملک عبدالوحید کو فتح قرار دے دیا جبکہ مسلم لیگ (ن) بودلہ وائیں گروپ کی امیدوار غزالہ شاہین 12ووٹو ں سے ہا رگئی ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -