وزارت زراعت کا قلم دان سنبھالنے کے بعد نعیم بھابھہ کی وہاڑی آمد
کرم پور ، گگو منڈی، ماچھیوال، وہاڑی(بیورو رپورٹ، نمائندگان) نعیم اختر خان بھا بھہ سینکڑوں گاڑیوں کے بڑے قافلے کے ساتھ جب ضلع وہاڑی پہنچے تو شہر سے با ہر رُکن صوبائی اسمبلی میاں ثاقب خورشید کی نما ئند گی کر تے ہوئے سا بق ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی اور ان کے بھائی میاں آصف خورشید نے سینکڑوں لیگی کارکنوں کے ہمراہ ان کا شا ندار المثال استقبال کیا اور ان پر گلاب کی منوں پتیاں(بقیہ نمبر65صفحہ12پر )
نچھاور کی گئیں، استقبال کرنے والوں میں امیدوار چیئرمین بلدیہ نادر علی بھٹی ، چیئرمین یونین کونسلز چودھری حبیب احمد، چودھری صفدر گجر ، جواد مسعود گھمن ، سلیم احمد بھارہ ، اکرام اللہ تارڑ ، ممبران بلدیہ شاہد نیا ز بھٹو ، چودھری نعیم خالد ، شوکت جوئیہ ، سابق نا ظم چودھری محمد آصف ، حاجی عبدالغفار ، ٹی او آر راؤ نعیم خالد، صداقت علی خان ، ای ڈی او زراعت چودھری مشتاق احمد، سابق نا ظم چودھری اقبال ، چودھری محمد رمضان ، محمد حسین ، چیئرمین سرگانہ یونین کونسل عبدالقیوم خان کھچی ،راؤ محمد اشرف اور یونس بھٹی بھی شامل تھے قبل ازیں صوبائی وزیر زراعت جب ما چھیوال سے رُکن صوبائی اسمبلی بلال اکبربھٹی کے ڈیرہ پر پہنچے تو ان کارکن صوبائی اسمبلی بلال اکبر بھٹی ، چیئرمین یونین کونسلز حاجی طالب ڈھڈی ، جواد مسعود گھمن ، چودھری حبیب احمد، چودھری محمد صفدر ، توقیر خان خاکوانی ، نعیم بھٹی ، حاجی امیر ارائیں ، ملک محسن اعوان ، حاجی رمضان بھٹی، عرفان خان ، طاہر ہ پروین ، چودھری محمد عالم سابق ناظم، نواز کونسلر، جعفر کونسلر، محمد یاسین بھٹی ، حافظ محمد طاہر ، ڈاکٹر انور بھٹی ، ارشاد بھٹی او ر دیگر نے ان سینکڑوں کارکنوں کے ہمراہ شاندار استقبال کیا او ر ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ صوبائی وزیر کے ہمراہ رُکن صوبائی اسمبلی یوسف کسیلیہ ، امیدوار چیئرمین ضلع کونسل پیر محی الدین چشتی ، مطیب چشتی ، میاں عبدالمتین امیدوار چیئرمین بلدیہ بوریوالہ بھی تھے صوبائی وزیر نے رُکن صوبائی اسمبلی بلال اکبر بھٹی کے ڈیرہ پر ظہرانہ سے خطاب کیا جسکے بعد انہیں سینکڑوں گاڑیوں کے جلوس کے ہمراہ وہاڑی لا یا گیا اس سے قبل صوبائی وزیر زراعت نعیم اختر خاں بھا بھہ جب گگو منڈی پہنچے تو رُکن صوبائی اسمبلی یوسف کسیلیہ نے اپنے ڈیرہ پر ان کاسینکڑوں کارکنوں کے ہمراہ پرُتپاک استقبال کیا جس کے بعد بوریوالہ میں سابق وفاقی وزیر اور سابق ضلع ناظم سید شاہد مہدی نسیم شاہ اور ایم این اے سید ساجد مہدی سلیم شاہ کی رہائشگاہ پر شاہ صاحبان نے کارکنوں کے ہمراہ استقبال کیا او ر ان پر گل پا شی کی صوبائی وزیر زاعت جب ما چھیوال پہنچے تو پرُ جوش کارکنوں نے آتشبازی بھی کی جبکہ صوبائی وزیر کا قا فلہ گگو منڈی سے وہاڑی60کلومیٹر کا فاصلہ جگہ جگہ استقبال ہونے کی وجہ سے پانچ گھنٹے میں وہاڑی پہنچا صوبائی وزیر زراعت محمدنعیم اختر خان بھابھہ نے کہا ہے کہ زرعی پالیسی کی تیاری کے سلسلہ میں پنجاب کے ہر علاقہ کے کاشتکاروں کے ساتھ بیٹھک کر کے پیش رفت کی جائے گی ماچھیوال پہنچنے پر ممبر صوبائی اسمبلی بلال اکبر بھٹی کی طرف سے دےئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا کرم پور سے نمائندہ پاکستان کیمطابق صوبائی وزیر زراعت لرمپور پہنچے تو انجمن تاجران ،مسلم لیگی رہنمااور کرمپور کی عوام نے اُنکا بھرپور انداز میں استقبال کیا ۔منوں پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں مٹھائی تقسیم کی اس مو قع پر چیئرمین امن کمیٹی میاں مختار بورانہ،چیئرمین میاں عرفان بورانہ ،چیئرمین میاں آفتاب بورانہ ،خادم شہزاد بھٹی،سابق چیئرمین راؤ ذوالفقار علی معصومی ،سابق ناظم میاں تاج بورانہ ،حاجی عبدالرشید ،رانا رحمت سجاول،راناناصر،رانا اقبال،حاجی مشتاق ساقی،ملازم حسین کھچی ،شبیر کونسلر،راؤ ذوالفقار نثار،سلیم مومن ،حاجی غلام رسول،غلام حسین موجود تھے۔ گگنو منڈی سے نامہ نگار کیمطابق حکومت پنجاب نے زرعی انکم ٹیکس نہ لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔حکومتی اقدامات کی بدولت کسانوں کی معاشی حالت مین بہتری آ رہی ہے ۔کاشت کار ہونے کے ناطے کسانوں کے مسائل سے بخوبی واقف ہوں ۔زراعت کے شعبہ میں انقلابی اقدامات کا آ غاز ہو گیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر زراعت نعیم خان بھا بھہ نے غلہ منڈی گگو میں چوہدری محمد یوسف کسیلیہ رکن صوبائی اسمبلی کی طرف سے منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاتقریب سے مرزا اعجاز بیگ ،مرزا سلیم ساجد ،حافظ جاوید اقبال نے بھی خطاب کیا ۔قبل ازیں مسلم لیگی کارکنان اور مسلم لیگ یوتھ ونگ کے ارکان نے صوبائی وزیر کا لاری اڈا پر بھر پور استقبال کیا انہیں ہار پہنائے پھول نچھاور کیے ۔ اس موقع پر چیئر مین یونین کونسل ملک افتخار اعوان ،عبدالرزاق کھو کھر ،نثار ولیکا ،رمضان جملیرا ،کاشف رامے ،یونس کسیلیہ ،صاحبزادہ الطاف ،فقیر خان خا کوائی ،ملک محمد اکرم اور سینکڑوں شہری موجود تھے ۔ ماچھیوال سے نامہ نگار کیمطابق صوبائی وزیر نے کہا کہ کسانوں کو رجسٹریشن کے بعد ان کو ناصرف سمارٹ فون فراہم کیے جائیں گے جو کہ ان کو زراعت کے متعلق جدید اور مفید معلومات فراہم کریں گے اس کے ساتھ ہی ہم اپنے کسان بھائیوں کو بلا سود قرض بھی جاری کریں گے۔
نعیم بابھہ