ضلع کونسل میونسپل کمیٹیوں کے چیئرمینوں کی نامزدگی ‘ سیاسی حلقوں میں ہلچل

ضلع کونسل میونسپل کمیٹیوں کے چیئرمینوں کی نامزدگی ‘ سیاسی حلقوں میں ہلچل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خانیوال (نمائندہ پاکستان)ضلع خانیوال کے ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹیو ں کے فیصلو ں نے سیا سی حلقوں میں ہلچل مچا دی، ٹکٹ ملنے والو ں کے ڈیروں پر بھنگڑ ے جبکہ نہ ملنے والے ڈیرے ویران ہوگئے ۔ تفصیل کیمطابق گزشتہ رو ز ضلع خانیوال میں ضلع کونسل اور چھ میو نسپل کمیو ٹیوں میں چیئر مینوں اور وائس چیئر مینوں کے فیصلو ں کے لئے مسلم لیگ ہاؤس 180ماڈل ٹا ؤ ن لا ہور میں اجلاس ہوا جس میں صو بائی وزیر (بقیہ نمبر36صفحہ7پر )
قانو ن رانا ثناء اللہ ، سینئر سعو د مجید چو دھری ، ملک ندیم کا مرا ن ، سمیع اللہ خا ن ، عطا ء اللہ تار ڑ، منشاء اللہ بٹ ، ضلعی صدر مسلم لیگ ( ن) ، راؤ سعادت علی خا ں کے علا وہ ضلع خانیوال کے ممبرا ن قو می و صو بائی اسمبلی ، سابق صو بائی وزیر حاجی عرفا ن خا ن ڈا ہا نے شر کت کی فیصلے کے مطابق ضلع کو نسل کی چیئر مین شپ بیر سٹر رضا حیات ہرا ج کی سفار ش پر سا بق ممبر صو بائی اسمبلی حا جی جعفر سر گا نہ کے بیٹے رصا سر گا نہ کو دی گئی ، دو وائس چیئر مینوں کے لئے خانیوال سے سا بق صو بائی وزیر حا جی عرفا ن ڈا ہا کے بھتیجے تیمو ر خان ڈا ہا اور ممبر قو می اسمبلی چو ہدری افتخا ر نذیر کے چھو ٹے بھا ئی چو ہدری ضیاء الرحمن ہونگے ، اسی طر ح میو نسپل کمیٹی خانیوال کے لئے چیئر مین رانا عبدالرحمن جبکہ وائس چیئر مین پر جسے ایم این اے اور ایم پی ایز کو دی ہیں وہ جو فیصلہ کریں گے ، میو نسپل کمیٹی میا نچنو ں کے لئیل چیئر مین غزا لہ شاہین اور وائس چیئر مین جسے رانا با بر جا پا نی نا مزد کریں گے ، میو نسپل کمیٹی جہانیاں کے لئے چیئر مین حا جی عطا ء الرحمن اور وائس چیئر مین وحید سر دار سندھو ہو نگے ، میو نسپل کمیٹی تلمبہ کے لئے چیئر مین مہر نصر ہرا ج اور وائس چیئر مین جسے ایم پی اے نا مزد کریں گے ، میو نسپل کمیٹی عبدالحکیم کے لئے چیئر مین شیخ لطیف اور وائس چیئر مین کے لئے چو ہدر ی اقبا ل کو نا مزد کیا گیا ہے ۔ مذکو رہ فیصلو ں نے ضلع خانیوال کے سیا سی منظرنا مے پر ہلچل مچا دی ہے ان فیصلو ں کے اعلا ن ہو تے ہی متعد د ممبرا ن قو می و صوبائی اسمبلی اجلا س سے اٹھ کر چلے گئے جبکہ بعض ممبرا ن قو می و صو بائی اسمبلی سے اسلا م آباد سے وزیراعظم میاں نوا ز شریف کے مشیر آصف کرما نی نے وڈیو لنک پر با ت کی ہے اور انہیں میاں نوا ز شریف کے پیغا ما ت اور پا رٹی فیصلو ں کی پا بند ی کی ہدا یت کی ہے ، خدشہ ہے کہ بعض ارکا ن ان فیصلو ں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آزا د انہ الیکشن لڑیں گے۔