ایف آئی ایف کا بھارتی جارحیت کے متاثرین کیلئے 40 لاکھ کا سامان روانہ

ایف آئی ایف کا بھارتی جارحیت کے متاثرین کیلئے 40 لاکھ کا سامان روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر)جماعۃ الدعوۃ پاکستان کے رفاہی ادارے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی جانب سے کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت سے متاثرہ کشمیری بھائیوں کے لئے 40لاکھ روپے مالیت کا امدادی سامان روانہ کر دیا گیا ۔امدادی سامان میں 500خاندانوں کے لئے خشک راشن (آٹا، چینی ،(بقیہ نمبر35صفحہ7پر )
گھی ،چاول ،دالیں اور دیگر اشیائے خورونوش )پندرہ سو بستر ،500ملبوسات ، 200جوڑے جوتے اور چار لاکھ روپے مالیت کی ادویات شامل ہیں ۔امدادی سامان کے ساتھ 8رکنی میڈیکل ٹیم بھی متاثرہ علاقوں میں خدمات سر انجام دے گی ۔ چیئرمین فلاح انسانیت فاؤنڈیشن حافظ عبدالرؤف نے مرکز سعد بن ابی وقاص کچہری چوک سے سامان روانہ کیا،اس موقع پر جماعۃ الدعوۃ جنوبی پنجاب کے زونل مسؤل ابو معاذ عمران ،جماعۃ الدعوۃ ملتان کے ضلعی مسؤل میاں سہیل اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے ۔ چیئرمین ایف آئی ایف حافظ عبدالرؤف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اورگولہ باری سے درجنوں نہتے لوگ شہید اور سینکڑوں زخمی ہو گئے ہیں ،سینکڑوں خاندان اپنے گھر بار چھوڑ کر نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں ،برنالہ سے لیکر چکوٹھی تک ساری کنٹرول لائن پر یہی صورتحال ہے ،بچے ،بوڑھے ،عورتیں سخت سردی میں کھلے آسمان تلے بے یارو مدد گار بیٹھے ہیں ،جبکہ ایل او سی پر بھارتی جارحیت تاحال جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن نے تمام متاثرہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر امدادی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے ،برنالہ ،کوٹلی، نکیال، چکوٹھی ،تتہ پانی، عباس پور، ہجیرہ ،کھوئی رٹہ ،چکار ،چناری اوردیگر علاقوں میں پانچ ہزار خاندانوں میں ایک ماہ کا خشک راشن تقسیم کیا جا چکا ہے ،ایف آئی ایف کی میڈیکل ٹیموں نے 20سے زائد میڈیکل کیمپ لگا کر 6333متاثرین کا طبی معائنہ کیا اور لاکھوں روپے مالیت کی ادویات بھی تقسیم کی گئی ہیں۔