درجہ چہارم ملازمین کو مستقل نہ کرنے پر سیکرٹری فنانس سے رپورٹ طلب
ملتان(خبر نگار خصوصی) ہائیکورٹ ملتان بینچ نے جنوبی پنجاب کے مختلف محکموں کے درجہ چہارم ملازمین کو سپریم کورٹ کی ہدایت کے باوجود مستقل نہ کرنے کے خلاف درخواست پر سیکرٹری فنانس کو معاملہ کی رپورٹ پیش کرانے کی ہدایت کی ہے۔فاضل عدالت نے یہ احکامات خانیوال ،جھنگ اور(بقیہ نمبر11صفحہ12پر )
ملتان میں تعینات غلام فرید،محمد بخش،شوکت علی ،نذرحسین اورعبدالغفارکی درخواست پر سماعت کے بعد دئیے ہیں جس میں مؤقف اختیارکیا گیا تھا کہ ان سمیت درجہ چہارم کے 350 کنٹریکٹ پر تعینات ملازمین کو سپریم کورٹ نے لیبر کورٹ کا فیصلہ برقراررکھتے ہوئے 2 مارچ 2016 ء کومستقل کرنے کا حکم دیا جس پر انھوں نے عدالتی احکامات سے بھی محکموں کو آگاہ کیا لیکن ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ اورسینئر آڈیٹر ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس ملتان ان کو مستقل کرنے میں رکاوٹ ہیں اورعدالتی احکامات کے مطابق دادرسی نہیں کررہے ہیں جس پر کارروائی کا حکم دیا جائے۔فاضل عدالت نے سیکرٹری فنانس پنجاب کو معاملہ ایڈیشنل سیکرٹری فنانس کے سپرد کرکے فوری کارروائی کے بعد رپورٹ 18 دسمبر کو عدالت پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
رپورٹ