مختلف علاقوں میں تجاوزات کیخلاف آپریشن ، سامان ضبط کرلیا گیا

مختلف علاقوں میں تجاوزات کیخلاف آپریشن ، سامان ضبط کرلیا گیا

  

ملتان (نمائندہ خصوصی، خبر نگار) ایم ڈی اے کے انفورسمنٹ سیل نے گذشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کی۔ اس کے دوران پبلک سکول روڈ پر محمد ریاض نامی شہری کا ایک کمرہ اور چار دیواری گرادی۔ نادرن بائی پاس پر جام مشتاق کی دکان، حسن پروانہ کالونی میں شارع عام بند کرنے کیلئے لگایا گیا گیٹ گرا کر راستہ کھول دیا۔ پبلک سکول روڈ پر فرنٹ سیٹ بیک نہ چھوڑنے پر چاردیواری ، ایم اے جناح روڈ پر عبدالحمید کی جانب سے بنائی گئی چاردیواری اور شمس آباد کالونی (بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

میں ندیم آفتاب کی جانب سے غیر قانونی طور پر بنایا جانے والا ہوم فرنیچر مسمار کردیا۔اسٹنٹ کمشنر سٹی وا یڈمنسٹریٹر شاہ رکن عالم ٹاون خالد محمود گیلانی کی ہدایت پر گذشتہ روز شاہ رکن عالم ٹاون کی ریگولیشن برانچ چوک کمہاراں والا سے وہاڑی چوک پر میٹرو روٹ دولت گیٹ اور حسین آگاہی میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کرکے سامان قبضے میں لے لیا۔

آپریشن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -