عوام سیاسی طورپر باشعور ہیں ،جمشید الدین کاکا خیل

عوام سیاسی طورپر باشعور ہیں ،جمشید الدین کاکا خیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ایکسائز و ٹیکسیشن اور انسداد منشیات میاں جمشید الدین کا کا خیل نے کہا ہے کہ عوام اندھے اور بہرے نہیں ۔انہیں اپنا چوسا ہوا خون حکمرانوں کے چہروں میں صاف نظر آتا ہے لہذا وفاداری نبھانے والے اپنے آپ کو خواہ مخواہ ہلکان نہ کریں اور اعلیٰ عدالت میں فیصلے کا ہمت اور برداشت کے ساتھ انتظار کریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ میں مختلف عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت پر عوام کا اعتماد پاکستان تحریک انصاف کا عظیم سرمایہ ہے جس پر پورا اترنے کے لئے تمام تر توانائیاں بروئے کار لائی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ شکست خوردہ عناصر عوام کو گمراہ کرنے کی جو مہم چلانے نکلے ہیں وہ اپنے ماضی کے حوالے سے بھی عوام کو یاد دہانی کرانا نہ بھولیں کہ وہ اقتدار میں رہنے کے لئے کہاں کہاں سے ہو کر آئیں ہیں۔