ملٹری کورٹ سے سزا یافتہ 20 ملزمان کی سزاؤں پر عملدر آمد روکنے کی تاریخ میں توسیع

ملٹری کورٹ سے سزا یافتہ 20 ملزمان کی سزاؤں پر عملدر آمد روکنے کی تاریخ میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس یحیی آفریدی ا ور جسٹس اکرام اللہ پرمشتمل دورکنی بنچ نے ملٹری کورٹ سے سزائے موت پانے والے20سے زائد افراد کی سزاؤں پرعمملدرآمد روکنے سے متعلق 14دسمبرتک توسیع کردی اوررٹ درخواستیں بنچ نمبر1کو منتقل کردیں فاضل بنچ نے تیراہ گل ٗ لیاقت علی ٗ پائیوجان وغیرہ کی جانب سے دائررٹ درخواستوں کی سماعت کی اس موقع پران کے وکلاء صاحبزادہ اسداللہ ٗعارف جان ٗ خالدآفریدی ٗ میاں تجمل ٗ عامراللہ چمکنی وغیرہ عدالت کے روبروپیش ہوئے تاہم فاضل عدالت نے موقف اختیار کیاکہ اس نوعیت کے تمام کیسز کی سماعت چیف جسٹس مظہرعالم میانخیل کی سربراہی میں قائم دورکنی بنچ کررہا ہے اوروہ ان پرفیصلہ بھی جاری کرچکاہے اس بناء کیسزبنچ نمبر1کو منتقل کئے جائیں اورسماعت14دسمبر تک ملتوی کردی گئی ۔