صوابی میں سماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن،22اشتہاری ،4منشیات فروش گرفتار
صوابی( بیورورپورٹ) صوابی پولیس نے مجرمان اشتہاریوں ا ور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کر کے 22اشتہاری سمیت 4منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے9500گرام چرس اور اسلحہ برآمد ،ساتھ ہی5 سہولت کاروں کو بھی دھرلئے۔جب کہ ڈی پی او صوابی محمد صہیب اشرف نے سود کے کاروبار کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرنے کا حکم دیا ،سود ،انڈرپلئی و دیگر ناجائز عوام کو بے جا تنگ کرنے کے لئے سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی انہوں نے اپنے آفس میں میڈیا اور عوام سے اپیل کی کہ اس لعنت اور معاشرے کی تباہی جیسے کاروبار کے خلاف اعلان جنگ میں پولیس کے ساتھ تعاون کرکے سود خوروں ودیگر انڈرپلئی جیسے ناجائز کاروبار کرنے والوں کے خلاف پولیس کو مطلع کر دے ڈی پی او صوابی کی ہدایت پر2016سود ایکٹ کے تحت سودکا لین دین کرنے والوں کے خلاف بھر ایکشن کی تیاریاں شروع ہو کر جلد ہی بڑے پیمانے پر کریک ڈاون کیا جائیگا ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران ضلع بھر میں سماج عناصر کے خلاف کامیاب کاروائیوں میں پولیس نے 45اشتہاریوں جو قتل اور اقدام قتل ،ڈکیتی ،راہزنی و منشیات فروشی میں ملوث تھے کو گرفتار کرکے6عدد کلاشنکوف ،25پستول ،2بندوق،171کارتوس اور بڑی مقدار میں 14کلوچرس برآمد کرلی ہے ڈی پی او صوابی محمد صہیب اشرف کی ہدایت پر جرائم پیشہ و منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون آج ضلعی پولیس نے مختلف علاقات جات میں مجرمان اشتہاریوں کے خلاف چھاپہ زنی کی گئی ،ڈی ایس پیز صوابی اظہار شاہ خان ،اعجاز آبازئی ،بشیر داد ،پشم گل خان کی زیر قیادت میں اپنے سرکلوں میں تمام ایس ایچ او ز بمع پولیس نفری نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے پولیس کو سنگین مقدمات میں مطلوب 22اشتہاریوں کو دھرلیے ،جن کے قبضے سے مختلف نوعیت کے اسلحہ کلاشنکوف،پستول،بندوق اور سینکڑوں کارتوس برآمد کرکے ان کے خلاف قانونی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیے گئے ،جبکہ مشہور منشیات فروشوں رحم شیر سکنہ صوابی مانیری پایاں ،شیر اللہ سکنہ کوٹھا،ماجد سکنہ ٹوپی سے مجموع طور پر 9500گرام چر س برآمد کرلی،جن کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلی گئی جبکہ جرائم پیشہ افراد کو سہولیات و امداد مہیاء کرنے پر 5سہولت کاروں کو بھی دھرلئے،علاوہ ازیں پولیس کی مختلف جگہات اہم شاہراہوں اور حساس راستوں پر ناکہ بندی کرکے بذریعہ وی وی ایس 540گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی ،بذریعہcrvs 1350 افراد کی ویریفیکشن کی گئی #