ڈیرہ ،موٹر سائیکلوں کی آپس میں ٹکر 1زخمی ،موٹر سائیکل میں آگ لگ گئی

ڈیرہ ،موٹر سائیکلوں کی آپس میں ٹکر 1زخمی ،موٹر سائیکل میں آگ لگ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)کھوہ موڑ کے قریب دو موٹرسائیکوں کے تصادم میں موٹرسائیکل سوار زخمی جبکہ اسکے موٹرسائیکل میں آگ لگ گئی ،پروآ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ پروآ کے علاقہ کھوہ موڑ پر عبدالعزیز ولد غلام قاسم سکنہ جھوک بچانی اپنے موٹرسائیکل پر جارہا تھا کہ پیچھے سے آنے والے موٹرسائیکل سوار نے اس کو ٹکر ماردی۔جس سے عبدالعزیز زخمی ہوگیا جبکہ موٹرسائیکل گرنے سے موٹرسائیکل میں آگ لگ گئی ۔پروآ پولیس نے زخمی کی رپورٹ پر 279-337G/427ppcکے تحت نامعلوم موٹرسائیکل سوار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔