پولیس ناکہ بندی سے فرار سمگلر گرفتار قبضہ سے منشیات برآمد

پولیس ناکہ بندی سے فرار سمگلر گرفتار قبضہ سے منشیات برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائمز رپورٹر)سٹی پٹرول فورس کے انچارج انسپکٹر عمران خان نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے پولیس ناکہ بندی سے فرارہونے والے منشیات کے سمگلر کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے منشیات برآمد کرکے مقدمہ درج کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سربند پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ باڑہ قدیم کے راستے منشیات سمگل کر نے کی کوشش کی جارہی ہے اطلاع ملنے پر پولیس نے ناکہ بندی کیدوران مشتبہ رکشہ کو رکنے کا اشارہ کیا مگر رکشہ میں سوار مشتبہ شخص رکشے سے کود کر وہاں سے فرارہوگیا مشتبہ شخص کے فرار کی اطلاع ایمرجنسی کنٹرول پر پاس ہونے پر سٹی پٹرول فورس کے انچارج انسپکٹر عمران خان نے پشتہ خرہ چوک میں ناکہ بندی کرکے ملزم نظام ولد ابراہیم سکنہ باڑہ قدیم کو گرفتار کرلیا جبکہ اس کے قبضہ سے اعلی کوالٹی کی ایک کلو چرس بھی برآمد کرلی پولیس نے گرفتار ہونے والے منشیات فروش کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔