سراج الحق 13 دسمبرکو تخت بھائی میں جلسہ سے خطاب کرینگے

سراج الحق 13 دسمبرکو تخت بھائی میں جلسہ سے خطاب کرینگے

  

تخت بھائی(نامہ نگار) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق 13دسمبر کو بروز منگل تخت بھائی کے نواحی علاقہ ہوسئی (عمر آباد) میں ایک بڑے شمولیتی جلسہ عام سے خطاب فرمائیں گے۔ جلسہ عام سے جماعت اسلامی خیبر پختوننخواہ کے صوبائی امیر مشتاق احمد، جنرل سیکرٹری عبد الواسع، سابق صوبائی وزیر فضل ربانی ایڈوکیٹ اور ضلعی امیر ڈاکٹر عطاء الرحمان خطاب فرمائینگے۔ جلسہ عام کی تیاریوں کے سلسلے میں جماعت اسلامی PK-26اور PK-27کے مقامی امراء کا ایک اہم اجلاس دارالارقم سکول تخت بھائی میں زیر صدارت صوبائی جنرل سیکرٹری عبد الواسع منعقد ہوا جس میں سابق صوبائی وزیر فضل ربانی ایڈوکیٹ، سابق تحصیل ناظم محمد نواز طاہر،ضلعی سیکرٹری اطلاعات منظور الحق،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مراد علی مہمند ،PK-26کے امیر گوہر علی ، ممبر ڈسٹرکٹ کونسل حبیب رسول اور جماعت اسلامی یوتھ ضلع مردان کے صدر نعمان یوسف شرکت کی۔ اجلاس میں 13دسمبر کے شمولیتی جلسہ عام کی تیاریوں اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے والہانہ استقبال کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیااور فیصلہ کیا گیا کہ 13دسمبر کو شمولیتی جلسہ صوبے اور ضلع مردان کی سیاست میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -