پولیس اور حساس ادارے کا سرچ آپریشن،گھر گھر تلاشی،ڈکیتی کے شبہ میں4مشکوک افراد گرفتار

پولیس اور حساس ادارے کا سرچ آپریشن،گھر گھر تلاشی،ڈکیتی کے شبہ میں4مشکوک ...

  

عبدالحکیم (نامہ نگار)پولیس اور حساس ادارے کا تھانہ کچاکھوہ کے علاقہ 6/9 آر میں مشترکہ سرچ اپریشن گھر گھر تلاشی کے دوران 3پسٹل 30 بور 4 رائفل 7 ایم ایم ایک رائفل 8 ایم ایم 2 عدد بندوق 12 بور برآمد کرکے 9 افراد کو گرفتار کر (بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

لیا اور ان کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کے جرم میں مقدمات درج کرکے حوالات میں بند کردیا ۔دریں اثناء گزشتہ رات نجی سکیورٹی گارڈ محمد یوسف نے ڈاکوؤں کا تعاقب کرکے ڈکیتی کی واردات ناکام بنادی تھی اور فائرنگ کے تبادلے میں گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگیا تھا جس کو تشویش ناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان داخل کروا دیا گیا۔ واقع کا نوٹس لیتے ہوئے اس ایچ او تھانہ عبدالحکیم چوہدری عبدالطیف نے ڈاکووں کی تلاش میں بھاری نفری کے ہمراہ جناح کالونی اور چاہ ڈیری والہ میں سرچ ٓاپریشن کیا اور چار مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ جبکہ بدنام زمانہ منشیات فروش افضال خان کو بھی پکڑ لیا۔ جس کے قبضہ سے بھاری مقدار میں چرس اور شراب کی چالو بھٹی پکڑ لی اور ناجائز اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔گرفتار افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے حوالات میں بند کر دیا۔ مزید تفتیش میں انکشافات متو قع ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -