مٹہ میں لاکھوں کی گھاس راکھ کے ڈھیر میں تبدیل

مٹہ میں لاکھوں کی گھاس راکھ کے ڈھیر میں تبدیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مٹہ ( نما ئندہ پاکستان) مٹہ کی علاقہ جورہ میں نا معلوم وجوہات کی بناء پر لگنے والی اگ نے لوگون پر فروخت کرنے کیلئے موجود لاکھوں روپے کی گھاس راکھ کی ڈھیر میں تبدیل کردی ۔1122اور ٹی ایم اے مٹہ کے فائر بریگئڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ کر مذید نقصان ہونے سے پہلے اگ پر قابو پالیا ۔تفصیلات کے مطابق مٹہ کی علاقہ جورہ میں گذشتہ روز نامعلوم وجوہات کی بناء پر مسمی فخروالدین کی لوگوں پر فروخت کرنے کیلئے لائی گئی لاکھوں روپوں کی خشک گھاس جل کر راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہوئی ۔جبکہ اگ لگنے سے مسمی ارشد علی کے بھی گھاس جل کر انکے بھی دس ہزار روپے کا نقصان ہو چکا ہے ۔دریں اثناء اطلاع ملتی ہی 1122 اور ٹی ایم اے مٹہ کے فائر بریگیڈ گاڑی موقع پر پہنچ کر اگ پر قابو پالیا ۔ادھر مسمی فخروالدین کے مطابق انکے تین لاکھ روپے تک کا نقصان ہو چکا ہے ۔