کوٹ ادو میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ،طلباء کا سڑک بلاک کرکے احتجاج
کوٹ ادو،سکندرآباد(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار، نمائندہ پاکستان)فالٹ کے نام پر غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ہونے پر لوڈ شیڈنگ کے ستائے مقامی پرائیویٹ کالج کے سینکڑوں طلباء اڈہ پر نکل آئے جنہوں نے پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جس پر حکومت کے خلاف نعرے درج تھے،طلباء نے پریس کلب کوٹ ادو کے سامنے مین شاہراہ بلاک کردی جس سے ٹریفک کا نظام معطل ہوگیا،مظاہرین سے طلباء نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سٹی فیڈر پر صبح9بجے سے دوپہر 2بجے تک بجلی بند کردی جاتی ہے جسکی وجہ سے(بقیہ نمبر32صفحہ7پر )
ان کی پڑھائی میں شدید خلل آ جاتا ہے جبکہ واپڈا کی جانب سے لائن لاسز پورے کرنے کیلئے کئی کئی گھنٹے کا پرمٹ لیکر لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے بجلی نہ ہونے سے ہمیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،انہوں نے کہاکہ حکومت کے لوڈشیڈنگ ختم اور کم کرنے کے دعوے بالکل غلط ثابت ہورہے ہیں اسی موقع پر طلباء نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی،مظاہرہ سے 3گھنٹے مین شاہراہ بلاک رہی جسکی وجہ سے ٹریفک کا نظام بھی معطل رہادریں اثناء سکندرآباد و گردونواح میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ نہ رک سکا طویل لوڈ شیڈنگ کے باعث شہر ی اذیت کا شکار ہوگئے رات آٹھ بجے سے صبح چھ بجے تک گیس کی مسلسل لو ڈ شیڈنگ جاری رہی ہے گھر یلو خواتین کو امور خانہ داری چلانے میں شدید دشواریوں کا سامنا رہی سہی کسر گیس کے کم پریشر نے نکال دی اعلیٰ حُکا م نوٹس لیکر اصلاح احوال کریں ۔