گندم سکینڈل ،ماتحت عدالت کو مقدمہ کی از سر نو سماعت کے احکامات
پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس وقاراحمدسیٹھ اورجسٹس ابراہیم خان پرمشتمل دورکنی بنچ نے احتساب عدالت سے گندم کی ترسیل میں خوردربرد کے الزام میں سات سال قید اورسات کروڑروپے جرمانہ کی سزاپانے والے کیرج کنٹریکٹرکی اپیل پرماتحت عدالت کو ریفرنس کی ازسرنوسماعت کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں فاضل بنچ نے قاضی جوادایڈوکیٹ کی وساطت سے دائرکیرج کنٹریکٹر بشیر خان کی اپیل کی سماعت کی عدالت کو بتایاگیاکہ درخواست گذارپرالزام ہے کہ اس نے پنجاب سے خیبرپختونخوا کو گندم کی ترسیل کے دوران18سو میٹرک ٹن خوردبرد کی جس کی مالیت7کروڑ روپے بنتے ہیں تاہم نیب نے جو اعدادوشمارپیش کئے ہیں و ہ درست نہیں کیونکہ ریکارڈ کے مطابق ملزم نے پنجاب سے پوری گندم اٹھائی تھی جوریکارڈ کے مطابق مکمل گوداموں کو پہنچ چکی ہے اس بناء اس میں کوئی خوردبرد نہیں ہوااورنیب نے زیادہ ترٹرک متعدد مرتبہ ظاہرکئے ہیں جس کے باعث مقدار بڑھ گئی ہے فاضل بنچ نے دوطرفہ دلائل مکمل ہونے پرسزاکالعدم قرار دیتے ہوئے ریفرنس کی ازسرنوسماعت کے احکامات جاری کردئیے