مطالبات پورے نہ ہوئے تو پیپلز پارٹی سڑکوں پر آئیگی‘ یوسف رضا

مطالبات پورے نہ ہوئے تو پیپلز پارٹی سڑکوں پر آئیگی‘ یوسف رضا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوچ شریف( نما ئندہ پاکستان ، سٹی رپورٹر ) سابق وزیر اعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے فرانسکی سفیر مارٹین ڈورنس کے ہمراہ اوچ شریف میں رکن صوبائی اسمبلی مخدوم سید افتخار حسن گیلانی کی رہائش گاہ شمس محل پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے چار نکاتی مطالبات پر گیند حکومت کے کورٹ میں ہے اس حوالہ سے حکومت کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے ورنہ پیپلز پارٹی سڑکوں پر نظر آئے گی پھر عوامی سمندر کسی کے (بقیہ نمبر41صفحہ12پر )
روکنے کی بس میں نہ ہو گاپیپلز پارٹی ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ چاہتی ہے ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف فرنٹ پر جنگ لڑی ہے موجودہ حکومت نیشنل ایکشن پلان پر صحیح عملداآمد کراتے ہوئے پاکستان سے ہر قسم کی دہشت گردی ختم کرے انہوں نے کہا انہوں نے کہا پیپلز پارٹی نظریاتی اور عوامی جماعت ہے سابقہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں عوام کو ریلیف ملا ہے جو موجودہ حکومت میں نظر نہیں آ رہا جس کی وجہ سے عوام پیپلز پارٹی کے دور حکومتوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہے انشاء اللہ آئندہ عام انتخابات میں پھر پیپلز پارٹی ملک بھر میں بھاری اکشریت سے کامیابی حاصل کرئے گی انہوں نے پانامہ کیس کے حوالے سے کہاکیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے جس پر درست فیصلہ ہونے کی توقع ہے۔اس موقع پر سجادہ نشین دربار حضرت محبوب سبحانی وایم پی اے مخدوم سید افتخار حسن گیلانی نے فرانس کی پاکستان میں سفیر مارٹین ڈورنس اور سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کو تاریخی نوادرات دکھائیں اس موقع پر سابق تحصیل ناظم مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی ،مخدوم سید سہیل حسن گیلانی ، ملک زاہد چنڑ ، ریاض احمد بھٹہ و دیگر بھی موجود تھے۔