میاں تنویر اے شیخ کا فرانسیسی سفیر کے اعزاز میں عشائیہ‘ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی بھی شرکت ‘ تجارتی و سیاسی امور پر تبادلہ خیال

میاں تنویر اے شیخ کا فرانسیسی سفیر کے اعزاز میں عشائیہ‘ سابق وزیر اعظم یوسف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر)سابق صدر ایم سی سی آئی و ایف پی سی سی آئی میاں تنویر اے شیخ کی جانب سے فرانسیسی سفیر کے اعزاز میں عشائیہ سابق وزیراعظم پاکستان سمیت ایم سی سی آئی (بقیہ نمبر42صفحہ12پر )
کے سابق صدور سینئر ارکان کی شرکت اس سلسلہ میں ایوان تجارت و صنعت ملتان اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس کے سابق صدر میاں تنویر اے شیخ کی رہائش گاہ پر پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مہمان اعزاز فرانسیسی سفیر مسز فارٹن ڈورینس نے اکنامک قونصلر فلیبی فوئیٹ، اعزازی قونصل عاشق حسین قریشی کے ہمراہ شرکت کی تقریب میں سابق وزیراعظم مخدوم سید یوسف رضا گیلانی ان کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی صددر ایم سی سی آئی خواجہ جلال الدین رومی، سینئر نائب صدر میاں بختیاور تنویر شیخ ، سابق صدر شاہد نسیم کھوکھر، فرید مغیث شیخ، میاں انیس اے شیخ، میاں عطاء شفیع تنویر ،ادریس احمد شیخ، عزیز احمد شیخ، میاں شفیع انیس، ڈاکٹر محمد رؤف، ڈاکٹر منیر رؤف، میاں رحمن نسیم، زین حسین قریشی نے شرکت کی ۔ عشائیہ تقریب میں فرانسیسی سفیر نے سید یوسف رضا گیلانی ، میاں تنویر اے شیخ اور دیگر صنعت کاروں سے باہمی تجارت پاکستان کے سیاسی امور اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی پاکستان فرانس تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
عشائیہ