وزیر اعلیٰ کی سابق وزیر شمروز خان کی ہمشیرہ کی وفات پر تعزیت
پشاور( سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے سابق صوبائی وزیر شمروز خان جدون کی ہمشیرہ کی وفات پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کیا ہے اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دُعا کی ہے کہ اﷲ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور غمزدہ خاندان کو یہ ناقابل تلافی نقصان صبر و استقامت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ دریں اثناء وزیر اعلیٰ نے جمرود میں ٹرالر، کیری ڈبہ اور کار کے حادثے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر بھی گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں جگہ عطاء فرمائے اور غمزدہ خاندان کو یہ نا قابل تلافی نقصان صبر و استقامت سے برداشت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔ وزیر اعلیٰ نے زخمی افراد کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔