صوبائی وزراء اور مشیروں کی محمد اشتیاق ارمڑ کی والدہ کی وفات پر تعزیت
پشاور( سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر کھیل ،ثقافت ، میوزیم اور امور نوجوانان محمود خان ن، وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی اور معاون خصوصی برائے لائیو سٹاک محب اللہ خان نے وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے ماحولیات سید محمد اشتیاق کی والدہ ماجدہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں غمزدہ خاندان کے ساتھ دلی ہمدری کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ حق تعالیٰ مرحومہ کو جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندہ گان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔