صوبے میں تعلیمی اصلاحات پر عمل پیرا ہیں ،ڈائریکٹر کالجز
نوشہرہ (بیورورپورٹ)ڈائریکٹر کالجز خیبرپختونخوا محمد روز خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت نے صوبے میں تعلیمی اصلاحات شروع کیے ہیں تاکہ غریب عوام کو تعلیم کی بہتر سہولیات فراہم کی جاسکے۔کالجز میں سٹاف اپنی حاضری کویقینی بنائیں۔ طلباء ، طالبات کاوقت انتہائی قیمتی ہے بہتر نتائج دیکھانے والے اساتذہ ہی اگلے گریڈ میں ترقی پاسکیں گے۔ پیر پیائی گرلز کالج میں طالبات کو داخلہ نہ دینے کی اعلی سطحی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جبکہ کم پریڈ لینے والے اساتذہ سے جواب طلبی کر دی گئی۔ وہ نوشہرہ میں میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ محمد روز خان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خان خٹک کی خصوصی ہدایت پر انھوں نے گرلز ڈگری کالج پیرپیائی ،ہوم اکنامکس کالج پیر پیائی، اور گرلز ڈگری کالج نوشہرہ کااچانک دورہ کیا۔ وزیر اعلی نے خصوصی ہدایت کی تھی کہ پیر پیائی گرلز ڈگری کالج میں سال اول اور سال سوم میں کم داخلے دئیے ہیں جبکہ سائنس گروپ میں سرے سے داخلے نہیں دیئے گے اور ایڈمشن کمیٹی جو گزشتہ کئی سال سے کام کررہی ہے۔ انتہائی غفلت کی مرتکب ہوئی۔ ایک تو سائنس گروپ میں بالکل داخلے نہیں دئیے گے دوسری طرف سائنس پڑھانے والی ٹیچر نے چوتھا پریڈ نہ لینے کی پاداش میں سابق پرنسپل اور سائنس ٹیچر کی ملی بھگت سال سو م سائنس میں ایک طالبہ کوبھی داخلہ نہیں دیا۔ تاکہ سائنس ٹیچر کوپریڈ کم لینا پڑے۔ ا سکا جائز لینے کے لیے ڈائریکٹر کالج محمد روز نے کہا کہ میں پیر پیائی کالج کادورہ کیا نئی پرنسپل نے کالج میں نظم اور ضبط قائم کردیا ہے اور نظامت تعلیم ان کے ساتھ بھر پور تعاون کرے گی۔ انھوں نے کہا کہ اس میں کوئی سینئر جونیئر نہیں۔ ڈائریکٹر نے پروفیسر فرزانہ کو کم کلاسیں لینے پر اس کی جواب طلبی کرلی جبکہ داخلہ کمیٹی اور سابق پرنسپل کے خلاف اعلیٰ سطحی تحقیقات شروع کرنے کافیصلہ کرلیا۔محمد روز نے کہا کہ ہوم اکنامکس کالج کابھی دورہ کیا جہاں پر کم داخلوں کانوٹس لیاگیا۔ اور پرنسپل کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ داخلوں سے قبل تمام سکولوں اور کالجز میں ہوم اکنامکس کی افادیت کے حوالے سے طالبات کو اگاہی دی جائے اس کے لیے ورکشاپ سیمنار اور تعلیمی میلے منعقد کیے جائیں انھوں نے گورنمنٹ کالج نوشہر ہ پر بوجھ کم کے لیے نظامپور گرلز ااور پیر پیائی گرلز ڈگری کالج میں داخلے بڑھانے کی ہدایت کی اس ضمن میں انھوں نے پیرپیائی کالج کی پرنسپل غزالہ یاسمین اور نوشہرہ کالج کی پرنسل روزینہ کوسختی سے ہدایت کی وہ وہ نوشہرہ میں ایسی طالبات کو داخلہ نہ دیا جائے جن کا تعلق پیر پیائی اور نظام پور کالج سے ہو۔ڈائریکٹر کالج نے پیر پیائی کالج ہوم اکنامکس کالج کو ہدایت کی اپنے طرف کی صفائی اپنے کالج کی ملازمین سے کرائی۔جبکہ پیر پیائی گرلز ڈگری کے ملازمین اپنی طرف صفائی کریں گے۔ جبکہ ڈگری ان کو ہدایت کی کہ وہ نظامات تعلیم کو غیر ضروری درختوں کے بارے میں معلوم فراہم کریں تاکہ ان غیر ضروری درختوں کی نیلامی کی جاسکے۔ انھوں نے تمام کالجز کی پرنسپل کوہدایت کی یہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کاضلع ہے اس لیے یہاں پرکوئی کوتاہی نہ برتی جائے۔ اور حالات کوٹھیک کیا جائے۔ حالات ٹھیک نہ ہونے کی صورت میں زمہ داروں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ڈائریکٹر کالج نے پیر پیائی گرلز ڈگری کالج کی موجودہ پرنسپل کی کارکردگی کوسراہا۔ اور کہاکہ ان کی سربراہی میں کالج ترقی کرے گا۔