رستم ،بدنام زمانہ اشتہاری ہلاک دوسرا فرار

رستم ،بدنام زمانہ اشتہاری ہلاک دوسرا فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رستم(نمائندہ پاکستان) رستم پولیس مقابلے میں زمانہ بدنام اشتہاری ہلاک جبکہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مردان ڈاکٹر سعید احمد کی حصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی سرکل کامران خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ رستم واجد علی خان ،اے ایس آئی اعظم خان ، ایچ سی یوسف خان ،نعمت سید اور دیگر نفری کے ہمراہ سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کے دوران نواحی علاقہ گڑیالہ میں اشتہاری ملزم استخار علی ولد راج ولی اور ساتھی افتحار جو کئی مقدمات میں تھانہ رستم اور تھانہ شہباز گڑھی کو مطلوب تھا پولیس ہارئی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کی پولیس نے حفظ و تقدم کی خاطر فائرنگ کرتے ہوئے جس سے ملزم اشتہاری استخار علی لگ کر موقع پر دم توڑ دیا جبکہ دوسرا ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔ جبکہ دیگر کاروائی میں دو کلاشنکوف ، دو کالا کوف، چار رائفل ، پانچ بندوق ، 367پستول 3070گرام اعلیٰ کوالٹی کے چرس اور مختلف ساخت کے 477کارتوس برآمد کرلئے اور اسی دوران 85مشتبہ افراد کو گرفتار کر لئے انسداد کاروائی کے 73ملزمان کو گرفتار کرکے سرکاری مہمان بنا دیئے ۔ رستم کے عوامی و سماجی حلقوں نے ڈی ایس پی کامران خان اور ایس ایچ او تھانہ رستم واجد علی خان کو انکی فرض شناسی اور احسن کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا ہے ۔۔