بجلی چوری پر 5 صارفین کو مجموعی طور پر 11 لاکھ سے زائد جرمانہ ‘ مقدمات درج

بجلی چوری پر 5 صارفین کو مجموعی طور پر 11 لاکھ سے زائد جرمانہ ‘ مقدمات درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری کرنے پر 5صارفین کو مجموعی طورپر11لاکھ60 ہزار700روپے جرمانہ عائد کرکے تھانہ لوہاری گیٹ میں مقدمات درج کرا دئیے(بقیہ نمبر53صفحہ12پر )
گئے‘ بتایا گیا ہے کہ میپکو کی ٹیم نے پولیس کے ہمراہ آپریشن کیا اور اندرون شہر کے نوگوایریا گڑمنڈی ہنوں کا چھجہ میں ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری کرنے پر صارف محمد مدنی قریشی کو 5لاکھ25ہزار600روپے، صارف کرامت علی کو ایک لاکھ 64ہزار250روپے، صارف محمد ارشد کو 70ہزار650روپے، صارف غلام حسین کو ایک لاکھ9ہزار500روپے اور صارف مہران عرف بابا کو بجلی چوری کرنے پرایک لاکھ 64ہزار250روپے جرمانہ عائد کیا اور ان بجلی چوروں کی بجلی تنصیبات اتار کر قبضہ میں لے لیں ۔