مردان ،پولیس مقابلہ میں ایک اشتہاری ہلاک دوسرا فرار

مردان ،پولیس مقابلہ میں ایک اشتہاری ہلاک دوسرا فرار

  

مردان(بیورورپورٹ)تھانہ شہباز گڑھی کے علاقہ گڑیالہ کے پہاڑی سلسلہ میں پولیس او راشتہاریوں کے درمیان مقابلے میں ایک اشتہاری ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا فرارہونے میں کامیاب ہوگیا پولیس ترجمان کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلز کے مطابق زبیرگروپ کے مجرمان اشتہاریوں کی موجودگی کی اطلاع پر ڈی ایس پی رورل سرکل کامران خان اور ایس ایچ او شکیل خان نے نفری پولیس کے ہمراہ فوری کاروائی کرتے ہوئے وہاں پر چھاپہ زنی کی ۔ مجرمان اشتہارویوں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائر شروع کیا،جوابی کاروائی میں پولیس نے فائر کرتے ہوئے ایک اشتہاری کو ہلاک کیا،جبکہ دوسرا اشتہاری جنگل اور پہاڑی کا فائدہ لیتے ہوئے فرار ہوا۔ جبکہ اس دوران ڈی پی او مردان ڈاکٹر میاں سعید احمد بھی دیگر نفری پولیس کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ۔پولیس نے گڑیالہ کی پہاڑی سلسلہ میں سرچ آپریشن شروع کیا ہے اور جلد ہی فرار شدہ ملزم کو بھی گرفتار کرلیا جائیگا جان بحق اشتہاری کا نام استحار ولد راجد علی سکنہ گڑیالہ ہے ، جبکہ فرارہونے والے ملزم کا نام زبیر ولد سیف الرحمان سکنہ گڑیالہ ہے، جوکہ تھانہ رستم اور شہباز گڑھ پولیس کو قتل اقدام قتل ،بھتہ خوری اور دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب تھے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -