دو کوٹہ،نشے نے ایک اور گھر کا چراغ گل کردیا،نعش ورثاء کے حوالے
دوکوٹہ(نا مہ نگار) پولیس چوکی دوکوٹہ کے انچارج اشرف ظہور کو اطلاع ملی کہ ایک شخص کی نعش دکانوں کے پچھلی طرف پڑی ہے انہوں نے عبدالقادر گجر قادر کے ہمراہ نعش کو قبضہ میں لیا تو اس کی شناخت عمران شاہ ولد اعجاز شاہ سکنہ پہلوان آرائیں سے ہوئی جس کے بارے میں ورثاء نے بتایا کہ یہ (بقیہ نمبر18صفحہ12پر )
منشیات اور نشے کا ٹیکہ لگوانے کا عادی تھا اور چھ ماہ سال سے گھر سے لاپتہ تھا ورثاء نے پوسٹمارٹم اور قانونی کاروائی کروانے سے انکار کر دیا پولیس نے نعش ورثاء کے حوالے کر دی ۔