جرائم پیشہ عناصرکیخلاف کارروائی 5 اشتہاریوں سمیت 26 گرفتار

جرائم پیشہ عناصرکیخلاف کارروائی 5 اشتہاریوں سمیت 26 گرفتار

  

ملتان(کرائم رپورٹر) پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی ۔09منشیات فروشوں، 02ناجائز اسلحہ رکھنے والوں،01تیز رفتار گاڑی چلانے والا ، 07بھکاریوں، 01فحش فلمیں دیکھنے والا 01 اشتہاریوں کو پناہ دینے(بقیہ نمبر51صفحہ12پر )

والا اور05اشتہاری مجرمان سمیت26 ملزمان گرفتار۔04 بوتل شراب، 25 لیٹر شراب ،1235گرام چرس،1100گرام ہیروئن ،01 پسٹل ،01 کاربین معہ 03گولیاں برآمد۔پولیس تھانہ کینٹ نے ملزم جاوید حیدر سے 02 بوتل شراب اور ملزم محمد خالد سے 02 بوتل شراب ،پولیس تھانہ گلگشت نے ملزم شاہد سے 1100 گرام ہیروئن، ملزم مسمی اعجاز سے 05 لیٹر شراب ،پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ملزم قربان سے 10 لیٹر شراب ،پولیس تھانہ حرم گیٹ نے ملزم عدنان سے 500 گرام چرس،پولیس تھانہ لوہاری گیٹ نے ملزم محمد فرحان سے 305 گرام چرس، پولیس تھانہ دولت گیٹ نے ملزم رمضان سے 10 لیٹر شراب ،پولیس تھانہ بستی ملوک نے ملزم وقاص عرف کاشف سے 430 گرام چرس برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔پولیس تھانہ بی زیڈ نے ملزم عامرسے پسٹل 30 بور معہ 02 گولیاں ، پولیس تھانہ صدر شجاعباد نے ملزم صفدر سے کاربین 12 بور معہ 01 کارتوس برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔پولیس تھانہ بستی ملوک نے ملزم محمد اختر کو تیز رفتار میں ٹریکٹر ٹرالی چلاتے ہوئے قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس تھانہ چہلیک نے ملزم محمد قاسم کو بھیک مانگتے ہوئے،پولیس تھانہ نیو ملتان نے ملزمان اسلم حسین،فلک شیر، شبیر، سدو اور نسیم مائی کو بھیک مانگتے ہوئے ،پولیس تھانہ مخدوم رشید نے ملزم شبانہ کو بھیک مانگتے ہوئے قابو کر کے مقدمات در ج کر لئے۔پولیس تھانہ کینٹ نے ملزم بابر مسیح کو فحش فلمیں دیکھتے ہوئے قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس تھانہ ممتاز آباد نے اشتہاری ملزم توحید مجیدکو پناہ دینے اور بھگانے پر ملزم توصیف مجیدکوقابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران126نان رجسٹر ڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیا اس کے علاوہ ایکسائزآفس ملتان میں425نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سے118موٹر سائیکلیں ملتان پولیس کی کاروائی کی وجہ سے رجسٹرکروائی گئی۔ ملتان پولیس نے05اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا 01ملزمان کا تعلق کیٹگری "A"سے ہے جبکہ 04ملزمان کا تعلق کیٹگری "B"سے ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -