انتظامیہ کی بے بسی ‘ مسیحاؤں کی بے حسی ‘ نشتر ایمرجنسی مسائل کا شکار

انتظامیہ کی بے بسی ‘ مسیحاؤں کی بے حسی ‘ نشتر ایمرجنسی مسائل کا شکار

  

ملتان ( وقائع نگار ) نشتر کے ایمرجنسی وارڈ میں اسکی تعمیر پر کروڑوں اخراجات کرنے کے باوجود مریضوں کو بیڈز نہیں ملتے ‘ ایک ایک بیڈ پر 2,2 مریض رکھے جاتے ہیں ‘ آبادی میں اضافہ کی بناء پر مریضوں کی تعداد بھی بڑھ گئی ہے مگر اقدامات درست طریقے سے نہیں کیے گئے ۔ مریض مسیحا کے منتظر رہتے ہیں اور ڈاکٹر بروقت مریضوں کے پاس نہیں پہنچتے جبکہ سینئر ڈاکٹرز ‘ پروفیسرز ایمرجنسی میں آنا (بقیہ نمبر31صفحہ7پر )

توہین سمجھتے ہیں بلکہ اپنے پرائیویٹ کلینکس پر پریکٹس کر نے میں زیادہ تر مصروف نظر آتے ہیں ۔ نشتر انتظامیہ مذکورہ صورتحال پر بے بس نظر آتی ہے۔

ایمرجنسی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -