واٹر سپلائی لائن اچانک دھماکے سے پھٹ گئی، خانیوال روڈ جھیل میں تبدیل، ٹریفک جام
ملتان ( نمائندہ خصوصی ) واسا ملتان کی خانیوال روڈ پر 12 انچ کی واٹر سپلائی لائن اچانک ایک دھماکہ سے پھٹ گئی ‘ واٹر سپلائی لائن کے زور دار دھماکہ کیوجہ سے سیال ہوٹل ‘ شمس آباد(بقیہ نمبر25صفحہ12پر )
کالونی میں سراسیمگی پھیل گئی ‘ پانی کے پریشر کیوجہ سے خانیوال روڈ آن واحد میں ندی نالے کی شکل اختیار کر گیا ‘ سڑک پر نصب فٹ سے زائد پانی کیوجہ سے ایک گھنٹہ سے زائد وقت تک ٹریفک جام رہی ۔ واسا کی ٹیم کے پہنچنے سے پہلے ہی سڑک جھیل کی شکل اختیار کر گئی ۔ بتایا جاتا ہے خانیوال روڈ پر سیال ہوشل کے نزدیک زیر زمین بچھی ہوئی واٹر سپلائی لائن اچانک ایک دھماکہ سے پھٹ گئی ‘ دن 5 بجے کے قریب واٹر سپلائی لائن کے دھماکہ نے اہل علاقہ کو پریشانی میں مبتلا کر دیا ۔ واٹر سپلائی لائن سے نکلنے والے پانی کیوجہ سے سیال ہوشل سے عیدگاہ چوک تک سڑک پر پانی ہی پانی جمع ہوگیا ۔ دن کے اوقات میں یہ روڈ مصروف ترین شاہراہ میں شامل ہوتا ہے ‘ واٹر سپلائی لائن کے پانی کیوجہ سے ایک گھنٹہ سے زائد وقت پانی سڑک پر جمع ہوتا رہا ‘ بعض جگہوں پر گڑھ پڑ گئے جو رات گئے تک شہریوں کیلئے پریشانی کا باعث بنے رہے ۔ پانی کے جمع ہونے کیوجہ سے خانیوال روڈ کی ٹوٹ پھوٹ کا اندیشہ ہوگیا ۔ واسا ٹیم کے موقع پر پہنچنے سے قبل سٹی ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے ٹریفک کو متبادل روٹس پر موڑ دیا ۔ بتایا گیا ہے کہ واٹر سپلائی لائن دن میں صرف 2 گھنٹے چلائی جاتی ہے ‘ برسوں پرانی یہ لائن پانی کا پریشر برداشت نہیں کر سکی اور پھٹ گئی ۔ واسا ٹیموں نے اس لائن میں پانی کی سپلائی تو بند کر دی ہے لیکن رات گئے تک مرمت کا کام شروع نہیں کیا ۔
سپلائی لائن