جنید جمشید کی نماز جنازہ کل کراچی میں ادا کی جائے گی

جنید جمشید کی نماز جنازہ کل کراچی میں ادا کی جائے گی
جنید جمشید کی نماز جنازہ کل کراچی میں ادا کی جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) مذہبی سکالر جنید جمشید کی نماز جنازہ کل بعد نماز جمعہ ادا کی جائے گی ۔

92نیوز کے مطابق گزشتہ روز طیارہ حادثہ کا شکار بننے والے نامور مذہبی شخصیت جنید جمشید کی نماز جنازہ کل دارالعلوم کورنگی کراچی میں بعد نما ز جمعہ ادا کی جائے گی۔ ان کی میت کو لینے کیلئے مرحوم کے بڑے بھائی اسلام آباد روانہ ہو چکے ہیں ۔جنید جمشید کی نماز جنازہ مفتی تقی عثمانی پڑھائیں گے ۔مرحوم جنید جمشید چترال میں تبلیغی دورے پر تھے اور انہیں 2 روز قبل واپس اسلام آبا د آنا تھا مگر شیڈول تبدیل ہونے کے بعد انہوں نے گزشتہ روز اسلام آبا دپہنچنا تھا ۔

چترال سے اسلام آباد آنے والا پی آئی اے کا طیارہ تباہ

یاد رہے جنید جمشید اپنی اہلیہ کے ہمراہ پی آئی اے کے اے ٹی آر 47طیارے میں سوار تھے جو چترال سے اسلام آباد آرہا تھا اور راستے میں حویلیاں کے مقام پر حادثے کا شکار ہو گیا ۔ ایک انجن میں تکنیکی خرابی کے بعد آگ لگنے سے طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں عملے کے 5ارکان سمیت 47افراد سوار تھے ۔

ان افراد میں 31مرد ،9خواتین اور 2بچے شامل تھے جو لقمہ اجل بن گئے ۔ طیارے میں ڈپٹی کمشنر چترال اسامہ احمد وڑائچ ، انکی اہلیہ اور بیٹی بھی سوار تھے ۔حادثے کے بعد پاک فوج اور این ڈی ایم اے کے جوانوں نے امدادی کاموں میں حصہ لیا اور تمام لاشیں ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دی گئی ہیں جن کا ڈی این اے کرنے کیلئے آج پمز ہسپتال لایا جائے گا ۔ آرمی کا خصوصی ہیلی کاپٹر لاشوں کو پمز ہسپتال منتقل کریگا ۔ ابھی تک 5 لاشوں کی شناخت کی جا چکی ہے ۔ضلع ناظم چترال نے تین روزہ سوگ کا اعلان بھی کر رکھا ہے ۔