امریکا کا طیارہ حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار ، امدادی اور بحالی کے کاموں میں تعاون کی پیشکش

امریکا کا طیارہ حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار ، امدادی اور بحالی کے کاموں میں ...
امریکا کا طیارہ حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار ، امدادی اور بحالی کے کاموں میں تعاون کی پیشکش

  

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکا نے ایبٹ آباد میں تباہ ہونے والے طیارہ حادثے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے امداد اور بحالی کے کاموں میں تعاون کی پیشکش کر دی ۔

امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ”ہمیں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے جہاز کو پیش آنےوالے حادثے کے بارے میں معلوم ہے جو چترال سے اسلام آباد کیلئے اندرون ملک پرواز تھی“۔

 اسلام آباد آنے والا پی آئی اے کا طیارہ تباہ

انہوں نے کہا کہ ہماری ہمدردیاں جہاز حادثے کے متاثرین کے ساتھ ہیں اور ہم نے مدد کی پیشکش کی ہے۔ کسی بھی قسم کی معاونت کی ہم نے پاکستانی حکومت کو پیشکش کی ہے اور اسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ بھی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -اہم خبریں -